ہرارے: نیدرلینڈ نے لوگن وین بیک (24/4) کی شاندارگیند بازی کے بعد میکس او ڈاؤڈ(90)کے طوفانی نصف سنچری کی مدد سے ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو نیپال کو سات وکٹ سے ہراکر سپر 6 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر گیندبازی کرتے ہوئے نیپال کو 167 رنز پر ال آؤٹ کردیا۔ اوڈاؤڈنے باس ڈی لیڈ (41 ناٹ آؤٹ) اور وکرم جیت سنگھ (30) کی مدد سے ڈچ ٹیم کو 27.1 رن کے ہدف تک پہنچادیا۔ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے بعد نیدرلینڈگروپ اے سے سپر 6 میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے۔
نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر گیندبازی کرنے کا اس کا فیصلہ شروع سے ہی درست ثابت ہوا اور وین بیک نے سلامی بلے بازآصف شیخ کو صفر پر آؤٹ کر کے پویلین لوٹادیا۔ وکرم جیت نے پاؤں جماچکے کشل بھرتیل (42 گیند 27 رن) کو آؤٹ کرنے کے بعد عارف شیخ (چھ) کا بھی وکٹ نکالا، جب کہ کلیٹن فلائیڈ نے بھیم شارکی (56 گیند، 22 رن) کا جدوجہدختم ہوا۔ نیپال کے لئے کپتان روہت پوڈیل نے 55 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ وین بیک نے روہت کے وکٹ کے بعد دیپندر سنگھ (14) اور سندیپ لامی چھننے (33 گیند، 27 رن) کی وکٹ لئے۔ آرین دت نے کشن ملا کو آؤٹ کیا،جبکہ باس ڈی لیڈ نے گلشن جھا اور کرن کے سی کو آؤٹ کر کے نیپال کی اننگز مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup Qualifiers 2023 عمان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر الٹ پھیر کیا
یہ ہدف نیدرلینڈ کے لیے بہت آسان ثابت ہوا۔ اوڈاؤڈنے وکرم جیت کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 86 رن کی سلامی شیئر کرکے ڈچ ٹیم کو دمدار شروعات کی۔ ویسلے بریسی بھلے ہی دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، لیکن ڈی لیڈ نے 39 گیندپر چھ چوکوں کی مدد سے 41 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ہانیدرلینڈ کو جیت تک پہنچایا۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سپر 6 کے مقابلے 29 جون سے شروع ہوں گے۔ اس مرحلے میں سرفہرست میں رہنے والی دو ٹیمیں اکتوبر-نومبر میں ہندوستانی سرزمین پر منعقد ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یو این آئی