لاہور:ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا۔
نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری پاکستان میں کرنے کے لیے پی سی بی کو درخواست کی تھی جس کے بعد اب وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک ہفتہ قبل پاکستان آ رہی ہے اور کل صبح روہت پوڈیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Gautam Gambhir 'ایشیا کپ کے لیے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں'
مہمان ٹیم 24 اور 25 اگست کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جب کہ 26 اگست کو کراچی جمخانہ میں پریکٹس میں حصہ لے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیپال ٹیم کو تمام تر سہولیات اور پختہ سیکیورٹی انتطامات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کو پریکتس کے لئے اعلیٰ سہولیات بھی کرنے کا بھی اعلان کیا۔دوسری طرف نیپال کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔