اولمپکس میں بھارت کے سفر اور امیدوں پر قومی ویبینار کا انعقاد نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (منی پور) کے ذریعہ 3 جولائی کو فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) کے تکنیکی تعاون سے کیا جائے گا۔
اس ویبنار کا افتتاح مرکزی وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور (آزادانہ چارج) کرن رجیجو کریں گے۔اس میں یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر آر سی مشرا ویبنار کا خاکہ پیش کریں گے جبکہ پدم ویبھوشن، دروناچاریہ اور ارجن ایوارڈ یافتہ بیڈمنٹن کوچ پُلیلا گوپی چند بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر آر سبرامنیم نے بتایا کہ ویبینار میں ملک کے نامور ماہر تعلیم، کوچ اور کھلاڑی اولمپکس میں اب تک کے بھارت کے سفر کے موضوع اور ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی امیدوں کے بارے میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔
ان میں نمایاں طور پر پدم شری اور راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ ویٹ لفٹر این کنجو رانی دیوی، ورلڈ چیمپین لانگ جمپ ایتھلیٹ انجو بابی جارج، ہاکی کے سابق کپتان اور اولمپیئن وی بھاسکرن، نیشنل کوچنگ اکیڈمی ملیشیاء کے نائب صدر ڈاکٹر لم بون ہوئی، نیشنل یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر آر سبرامنیم اور رجسٹرار لیش رام شیام کمار بنیادی طور پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ پلانے والی ماؤں کو اولمپک میں اپنے چھوٹے بچوں کو ٹوکیو لانے کی خصوصی اجازت
ویبینار کے دوسرے سیشن میں، ڈاکٹر گُردیپ سنگھ، اے آئی یو کے سابق سکریٹری پروفیسر گلشن لال کھنہ، ایگزیکٹیو وائس چانسلر مانو رچنا، سنجنا کرن اولمپکس کی نفسیاتی مشیر، ایتھلیٹ انجو بوبی جارج، درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ایتھلیٹکس کوچ ناگپوری رمیش، سورنم گجرات اسپورٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر جتن سونی ٹوکیو اولمپک گیمز 2021 کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔