ETV Bharat / sports

Naseem Shah Rushed to Hospital میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا، نسیم شاہ کی طبیعت بگڑی

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 5:20 PM IST

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کے شکار ہیں۔

Naseem Shah rushed to hospital with viral infection, to miss 5th T20I against England
میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا، نسیم شاہ کی طبیعت بگڑی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ شدید وائرل انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ وہ بدھ کے روز لاہور میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے نسیم کی پلیئنگ الیون میں جگہ تقریباً طے تھی، لیکن منگل کی دیر رات نسیم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد نوجوان کھلاڑی کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ اگرچہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن سات میچوں کی سیریز کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں وائرل انفیکشن کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن اب وہ بہتر ہیں۔ بیان کے مطابق وہ آج رات نہیں کھیلیں گے اور بقیہ میچ کھیلنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ میڈیکل کمیٹی کے مشورے پر کیا جائے گا۔ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ اس کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے اور اس کے نتائج کا انتظار ہے۔ شہر میں گزشتہ ایک ماہ سے ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

نسیم نے سیریز کا ابتدائی میچ کھیلا لیکن اس کے بعد وہ تین میچوں میں الیون سے باہر ہو گئے۔ یہ 21 سالہ باؤلر بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہے۔ کراچی میں چار میچ کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں باقی تین میچوں کے لیے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ سیریز فی الحال 2-2 سے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.