ETV Bharat / sports

Suryakumar Yadav سوریہ کا اعتماد دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرتا ہے - شروعات کے بعد سوریہ کمار اپنی دھماکہ

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کا ماننا ہے کہ سوریہ کمار یادو کا اعتماد ٹیم کے دیگر بلے بازوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔

سوریہ کا اعتماد دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرتا ہے

author img

By

Published : May 13, 2023, 7:46 PM IST

ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن کی خراب شروعات کے بعد سوریہ کمار اپنی دھماکہ خیز شکل میں واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو صرف 49 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے، جس کی مدد سے ممبئی نے گجرات ٹائٹنز کو 27 رنز سے شکست دی۔ روہت نے سوریہ کمار کے اعتماد پر میچ کے بعد کہاکہ اس میں اعتماد ہے۔ ہم کریز پر دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا مجموعہ چاہتے تھے لیکن سوریہ کمار نے کہا کہ وہ بیٹنگ کے لئے کریز پر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "اس کے پاس اس قسم کا اعتماد ہے جو دوسروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ وہ ہر کھیل کو نئے سرے سے شروع کرنا چاہتا ہے اور ماضی کے میچوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھتا۔ آپ آرام سے بیٹھ کرفخر محسوس کر سکتے ہیں لیکن اسے یہ عادت نہیں ہے۔" سوریہ کمار کی سنچری کی مدد سے ممبئی نے گجرات کے سامنے 219 رنوں کا ہدف رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات نے 102 رن پر آٹھ وکٹ گنوا دئے تھے، لیکن راشد خان نے صرف 32 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کو بڑے دھچکے سے بچا لیا۔

سوریہ کمار نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، "یہ ایک دلچسپ میچ تھا اور ہم دو پوائنٹس حاصل کرکے خوش ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرنا اور پھر اسکور کا دفاع کرنا اچھا تجربہ تھا۔ ہم وکٹیں لیتے رہے اور اس فارمیٹ میں آپ کو اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ جب سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کی بہترین ٹی 20 اننگ ہے، تو انہوں نے کہا، ’’ایسا کہہ سکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کی، ہم نے فیصلہ کیا تھا تھا کہ ہم وہی رفتار قائم رکھیں گے جب ہم 200 سے زیادہ رن کا تعاقب کرتے ہوئے رکھتے ہیں۔

  • This one’s for you, 𝙋𝙖𝙡𝙩𝙖𝙣💙
    𝕋𝕙𝕒𝕟𝕜 𝕪𝕠𝕦 for the loudest cheer! pic.twitter.com/SPN6gD3HMb

    — Surya Kumar Yadav (@surya_14kumar) May 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 ممبئی انڈینز نے میچ جیتا، راشد خان نے دل

انہوں نے کہاکہ سات سے آٹھ اوورز کے بعد ہی ایک طرف کافی اوس پڑ گئی تھی، اس لیے میں تھرڈ مین یا شارٹ لیگ کی طرف شاٹس کھیلنے کے لیے تیار تھا۔ میرے کھیل کے پیچھے بہت پریکٹس ہے، اس لیے جب میں پچ پر آتا ہوں تو میرے ذہن میں سب کچھ واضح ہوتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.