ETV Bharat / sports

ملتان سلطانز نے پہلا پی ایس ایل خطاب جیتا - پشاور زلمی سے شعیب ملک

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 48 کی دھماکہ خیز اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔

ملتان سلطانز نے پہلا پی ایس ایل خطاب جیتا

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 10:34 PM IST

صہیب مقصود (65) اور ریلے روسو (50) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور عمران طاہر (33/3) کی شاندار لیگ اسپن بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے یہاں جمعرات کو پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے فائنل میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی پی ایس ایل ٹرافی جیتی۔

ملتان سلطانز نے فائنل میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 204 رنز کا بڑا اسکور کھڑاکیا۔ جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوور میں نووکٹ پر 159 رن ہی بناسکی۔

ملتان سلطانز کے دونوں اوپنر محمد رضوان اور شان مسعود نے پہلے وکٹ کے لیے 52 گیندوں پر 68 رنز کی اہم شراکت کے ساتھ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جس کا فائدہ بعد میں صہیب مقصود اور ریلے روسو نے اٹھایا۔ 68 کے اسکورپر مسعود کی شکل میں پہلا اور 83 کے اسکور پر رضوان کے طورپر دوسرا وکٹ گرنے کے بعد مقصود اور روسیو نے بے خوف طریقے سے اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے 100 سے زائد رنز کی شراکت کی اور ٹیم کو 200 کے اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ مقصود نے جہاں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے، تو روسو نے 21 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

دونوں ٹیموں کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی زمین اور آسمان کا فرق نظر آیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے گیندبازی میں صرف ثمین گل اور محمد عمران کامیاب رہے۔ دونوں نے دو دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز داہانی کے علاوہ باقی تمام بولر کامیاب رہے۔ عمران طاہر نے سب سے زیادہ تین، عمران خان اور بلیسنگ مجاربانی نے دو اور سہیل تنوری نے ایک وکٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیے:
ورلڈ کپ-1983 کی فاتح بھارتی ٹیم کے ارکان کی تنخواہ اور الاؤنس

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 48 کی اپنی دھماکہ خیز اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر کامران اکمل نے 36، روومن پوویل نے 23 اور شرفین ردر فورڈ نے 18 رنز بنائے۔ صہیب مقصود کو میچ میں تابڑتوڑ 65 رنز بنانے اور ٹورنامنٹ میں 428 رنز بنانے کے لیے بالترتیب پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.