ETV Bharat / sports

اگر میں شامی پر کیس نہ کرتی تو وہ ایسا پرفارمنس نہیں دکھاتے: حسین جہاں - محمد شامی کے پانچ وکٹ

محمد شامی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے صرف تین میچوں 14 وکٹیں لیکر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی گیندبازی کی ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ وہیں محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے بھی ان کی کارکردگی پر بڑا بیان دیا ہے اور ان کی حالیہ کارکردگی کو اپنے کیس سے منسلک بھی کیا ہے۔ Shami performance in ICC World Cup

Mohammed Shami's wife Hasin Jahan reacts on Shami performance in ICC World Cup 2023
اگر میں شامی پر کیس نہ کرتی تو وہ ایسا پرفارمنس نہیں دکھاتے: حسین جہاں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 6:48 PM IST

دہرادون: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی ٹیم اس ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔ بھارت نے لیگ کے سات میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ بھارتی ٹیم کی اس وقت گیندبازی کی وجہ سے کافی زیادہ تعریفیں ہو رہی ہے۔ کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی بلے بازی سے زیادہ ان کی گیندبازی کا جلوہ رہا ہے۔ جس میں جسپریت بمراہ، سراج اور محمد شامی قابل ذکر ہیں۔

محمد شامی کو ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کے زخمی ہونے کے بعد جب محمد شامی کو پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا تو انہوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں میں ہی 14 وکٹیں حاصل کر لیں، جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بننے لگے اور ہر کوئی محمد شامی کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دے رہا ہے۔

وہیں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ محمد شامی کے خلاف مقدمہ درج نہ کراتیں تو شاید وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھاتے۔ حسین جہاں کا خیال ہے کہ محمد شامی آج ملک اور عدالت کو دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کتنے عظیم کھلاڑی ہیں۔

Mohammed Shami's wife Hasin Jahan
محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں

حسین جہاں نے مزید کہا کہ اگر محمد شامی اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو وہ ٹیم سے باہر ہو جائیں گے اور اگر وہ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو عدالت ان پر دباؤ ڈالے گی۔ حسین جہاں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس سے بھی بہتر کھیلیں۔ حسین جہاں نے یہ بھی کہا کہ محمد شامی جتنی بہتر کارکردگی دکھائیں گے اتنا ہی ان کی بیٹی اور خود حسین جہاں کے لیے بہتر ہوگا۔ اگر وہ زیادہ پیسے کمائیں گے تو ان کا خاندان بھی محفوظ رہے گا۔ ان کی بیٹی کا مستقبل بھی بہت اچھا ہوگا۔ اس لیے وہ محمد شامی کے لیے دعا کرتی ہیں کہ وہ اچھا کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے اور حسین جہاں نے اپنے شوہر محمد شامی پر سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ لیکن جب محمد شامی کی گیند بازی کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے تو ان کی اہلیہ کی جانب سے ایسا ردعمل بھی حیرت انگیز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹیں لے کر وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر سری ناتھ اور ظہیر خان جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.