ETV Bharat / sports

محمد شامی کا حادثے میں زخمی کار سوار کی مدد کرنے کا ویڈیو وائرل - نینی تال میں حادثے

محمد شامی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک شخص کی کار نینی تال میں ایک پہاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر نیچھے کھائی میں گرگئی۔ چونکہ میری گاڑی حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی کے پیچھے تھی، اس لیے میں نے اپنی گاڑی میں موجود دیگر افراد کے ساتھ اسے بچانے کے لیے اس کی طرف بھاگے اور اسے محفوظ طریقے سے گاڑی سے باہر نکالا، وہ بہت خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی دی۔ Mohammed Shami in Nainital

Mohammed Shami rescues car accident victim near Nainital
محمد شامی کا حادثے میں زخمی کار سوار کی مدد کرنے کا ویڈیو وائرل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 4:08 PM IST

نینی تال: گیند سے ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالنے والے بھارتی ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی کی حقیقی زندگی میں زخمی کار سوار کی جان بچانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شامی ہفتے کے روز پہاڑی شہر نینی تال میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا۔ محمد شامی نے ریسکیو کی ایک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس کی جانکاری دی۔

شامی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ایک شخص نینی تال میں ایک پہاڑی سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی وقت اس کی کار پھسل کر نیچے کھائی میں گر گئی۔ تیز گیند باز نے مزید کہا کہ چونکہ میری گاڑی حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے پیچھے تھی، اس لیے وہ اپنی گاڑی میں موجود دیگر افراد کے ساتھ اس شخص کو بچانے کے لیے بھاگے اور اسے گاڑی سے باہر نکالا۔ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی دی۔

تیز گیند باز محمد شامی آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹو ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے، جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے انھیں منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ محمد شامی نے ورلڈ کپ میں کل 24 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ محمد شامی نینی تال سے امروہہ کی طرف لوٹ رہے تھے تو ان کے سامنے آنے والی کار بے قابو ہو کر تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔ شامی ہفتہ کو نینی تال پہنچے تھے جہاں انہوں نے بوٹنگ کی اور کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم سیاحتی شہر میں اپنی چچازاد بہن اور بھتیجی کو لینے سیاحتی شہر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکول انتظامیہ نے شامی کا پھولوں سے استقبال کیا۔ محمد شامی کو اسکول میں دیکھ کر اسکول کے طالبات دنگ رہ گئیں۔ طالبات نے محمد شامی کے ساتھ سیلفی لی اور تصویر کھنچوائی۔ اس دوران شامی نے میڈیا سے دوری برقرار رکھی۔ قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ مقابلے میں محمد شامی نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ انہوں نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو کئی میچ جتوائے۔ تاہم فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.