کولمبو: بھارت کو ون ڈے کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز محمد سراج نے سات اوورز کے اسپیل میں ایک کے بعد ایک چھ وکٹ لے کر سری لنکا کی اننگز کو تباہ کر دیا۔ سراج سے محبت کرنے والوں نے اسے بہت پہلے 'میاں میجک' کا لقب دے دیا تھا جسے میاں بھائی نے سری لنکا کو اس کے ہی گھر میں اس کی سب سے بڑی شکست سے دوچار کر کے صحیح معنوں میں پورا کیا۔ سراج ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کرنے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے تیز ترین بھارتی کھلاڑی بن گئے۔
-
Unreal. #AsiaCup2023 #INDvSL pic.twitter.com/RL9Ii4FJNa
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Unreal. #AsiaCup2023 #INDvSL pic.twitter.com/RL9Ii4FJNa
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 17, 2023Unreal. #AsiaCup2023 #INDvSL pic.twitter.com/RL9Ii4FJNa
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 17, 2023
اس کے علاوہ محمد سراج ون ڈے میں ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی گیند باز بھی بن گئے۔ یہ کارنامہ سراج نے میچ میں سری لنکا کی اننگز کے چوتھے اوور میں کیا۔ محمد سراج نے اس اوور میں پتھون نسانکا، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا اور دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کیا۔ پھر اپنے چھٹے اوور میں سراج نے کپتان داسن شناکا کو خوبصورتی سے کلین بولڈ کیا اور کوسل مینڈس کو بھی تیز ان سوئنگر سے آؤٹ کردیا۔ ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لینے والے محمد سراج دنیا کے چوتھے گیندباز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے چمنڈا واس، محمد سمیع اور عادل رشید نے ون ڈے میں ایسا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ایک اوور میں چار وکٹیں لینے والے گیندباز:
- چمنڈا واس (سریلنکا) بمقابلہ بنگلہ دیش 2003 میں
- محمد سمیع (پاکستان) بمقابلہ نیوزی لینڈ 2003 میں
- عادل رشید (انگلینڈ) بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2019 میں
- محمد سراج (بھارت) بمقابلہ سری لنکا 2023 میں
یہ بھی پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ سراج نے اپنے ون ڈے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس کے ساتھ ہی سراج سب سے تیز 5 وکٹیں لینے والے پہلے بھاتی گیند باز بھی بن گئے ہیں۔ سراج ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے تیز ترین بھارتی اور دنیا کے دوسرے گیندباز ہیں۔ سراج نے 16 گیندوں پر 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ اور چمنڈا واس کے ریکارڈ کی برابری کرلی کیونکہ 2003 میں سری لنکا کے سابق تیز گیندباز چمنڈا واس بھی 16 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔