ممبئی: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی میچ محمد شامی نے کہا کہ میں نے صرف یہ سوچا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملے گا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔اللہ نے مجھے میرے مقصد میں کامیاب بنایا۔
محمد شامی نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں میرا ڈیبیو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف تھا۔ کین ولیمسن کے لیے یہ کیچ چھوڑنا عجیب تھا لیکن اس کی وکٹ لینا اچھا لگا۔ لوگ ون ڈے کرکٹ میں ورائٹی کے ساتھ بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم نے لائن لینتھ پر گیندبازی کرنے کو ترجیح دی اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔
-
A milestone-filled evening for Mohd. Shami 👏👏
— BCCI (@BCCI) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Drop a ❤️ for #TeamIndia's leading wicket-taker in #CWC23 💪#MenInBlue | #INDvNZ pic.twitter.com/JkIigjhgVA
">A milestone-filled evening for Mohd. Shami 👏👏
— BCCI (@BCCI) November 15, 2023
Drop a ❤️ for #TeamIndia's leading wicket-taker in #CWC23 💪#MenInBlue | #INDvNZ pic.twitter.com/JkIigjhgVAA milestone-filled evening for Mohd. Shami 👏👏
— BCCI (@BCCI) November 15, 2023
Drop a ❤️ for #TeamIndia's leading wicket-taker in #CWC23 💪#MenInBlue | #INDvNZ pic.twitter.com/JkIigjhgVA
رواں ورلڈ کپ میں کم میچوں میں سب سے زیادہ 23 وکٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بالر محمد شامی نے میچ کے دوران کین ویلمسن کا کیچ ڈراپ ہونا مایوس کن ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر آپ اس طرح کے کیچ ڈراپ نہیں کرسکتے ہیں۔لیکن اس کے بعد ایک ہی اوور میں دو وکٹوں کا ملنا ہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ریا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی کی ونڈے میں 50ویں سنچری، سچن تنڈولکر کی بادشاہت ختم
رواں عالمی کپ 2023 میں کامیاب ترین گیندبازوں میں سے ایک محمد شامی کے مطابق میں نے اتنی زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی لیکن میں جانتا ہوں کہ نئی گیند سے کیسے گیند کرنی ہے۔بس ایک موقع کی تلاش تھی وہ مجھے ملا اور ہم نے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔