ETV Bharat / sports

محمد اظہر الدین ایچ سی اے صدر کے عہدے پر بحال

سابق کرکٹر محمد اظہرالدین حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے دوبارہ عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔

mohammad azharuddin
محمد اظہر الدین
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:01 PM IST

سابق کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر کی حیثیت سے بحال کر دیا گیا ہے۔ لوک پال جسٹس (ریٹائرڈ) دیپک ورما نے اظہر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں معطل کرنے والے اپیکس کونسل کے پانچ ممبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں اظہرالدین کو ان کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ وہ ستمبر 2019 میں ایچ سی اے کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

ایچ سی اے لوک پال نے ایک عبوری حکم میں حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی اپیکس کونسل کے پانچ ممبران جس میں نائب صدر کے جان منوج، آر وجیانند، نریش شرما، سریندر اگروال اور انورادھا کو عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ہے جن کی جانب سے کونسل کے آئین کی مبینہ خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اظہرالدین کو معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: P.V Sindhu: پی وی سندھو کا یوم پیدائش، کیریئر پرایک نظر

لوک پال دیپک ورما نے اپنے حکم میں کہا کہ 'اظہرالدین کے خلاف شکایت لوک پال کو نہیں بھیجی گئی ہے لہذا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایپکس کونسل خود ہی اس طرح کے فیصلے نہیں لے سکتی اس لیے اگر کرکٹ ایسوسی ایشن کے منتخب صدر کو معطل کرنے کے لیے ان پانچ ممبروں کے ذریعہ کوئی قرار داد منظور ہوگئی ہے تو میں اس کو رد کرنا مناسب سمجھتا ہوں اور شوکاز نوٹس جاری کرکے ایسا کرنا چاہتا ہوں۔ میں ہدایت دیتا ہوں کہ پانچوں ممبران ایچ سی اے کے صدر محمد اظہرالدین کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے باز رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.