ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی کو پہلی جیت درج کرنے کے لیے 199 رنز کا ہدف - MI v PBKS IPL 2022

پنجاب کنگز نے اوپنر شیکھر دھون (70) اور کپتان میانک اگروال (52) کی نصف سنچریوں اور پھر جیتیش شرما (30) اور شاہ رخ خان (15) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے بدھ کو ہونے والے 23ویں میچ میں 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 198 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ IPL 2022

پنجاب کنگز نے اوپنر شیکھر دھون
پنجاب کنگز نے اوپنر شیکھر دھون
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 10:16 PM IST

ٹاس ہارنے کے بعد پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ میانک اور دھون نے پہلے پاور پلے (6 اوور) میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 65 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ممبئی کے گیند بازوں کا سخت امتحان لیا۔ وہ 100 رنز کی شراکت کی طرف بڑھ رہے تھے کہ 10 اوور کی تیسری گیند اور 97 کے اسکور پر میانک کی پہلی وکٹ گر گئی۔ تاہم اس کے بعد دھون ایک طرف سے کھڑے رہے اور تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔ تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے جونی بیئرسٹو ایک بار پھر فارم میں نہیں لوٹے اور 13 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ یہ 127 کے اسکور پر پنجاب کا دوسرا وکٹ تھا۔ IPL 2022

سینئر بلے باز لیام لیونگسٹون بھی آج صرف دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ 130 کے اسکور پر گری۔ تاہم پنجاب کو وکٹیں گرنے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شیکھر ایک سرے پر چوکے اور چھکے لگاتے رہے جس سے اننگز آگے بڑھتی رہی۔ اس دوران دھون بھی 151 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ پھر آخر میں جیتیش شرما اور شاہ رخ خان نے مضبوط آغاز کا فائدہ اٹھایا اور شاندار انداز میں بلے بازی کی۔ دونوں بلے بازوں نے آخری تین اوورز میں 47 رنز بنا کر ٹیم کو 198 کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔

دھون نے 50 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 اور میانک نے 32 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ جیتیش نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ شاہ رخ نے دو چھکوں کی مدد سے چھ گیندوں پر پندرہ رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ممبئی کے لیے باسل تھمپی نے چار اوور میں 47 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ ان کے علاوہ جسپریت بمراہ، جے دیو انادکٹ اور مروگن اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ۔ اگر ممبئی انڈینز آئی پی ایل کے اس سیزن میں کچھ بڑا کرنا چاہتی ہے تو اسے ہر صورت میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔ اب تک ممبئی انڈینز نے ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.