ETV Bharat / sports

Mayank Agarwal To Join Indian Squad: انگلینڈ دورے کے لیے مینک اگروال ٹیم میں شامل - بھارتی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ دورہ

روہت شرما کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے مینک اگروال کو ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے طلب کیا ہے۔ India Tour of England

India Tour of England
سلامی بلے باز مینک اگروال
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 3:51 PM IST

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف یکم جولائی سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ کے لیے سلامی بلے باز مینک اگروال کو ٹیم اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان اور اوپنر روہت شرما کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایجبسٹن ٹیسٹ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے جب کہ دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل، جو اپنی چوٹ کے علاج کے لیے جرمنی گئے ہیں۔ پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی جگہ شبھمن گل کو شامل کیا گیا ہے، جو روہت کے ساتھ اوپننگ کرنے والے تھے۔ India Test Match Against England in Edgbaston

روہت شرما کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب ٹیم نے مینک اگروال کو طلب کیا ہے۔ اگر روہت شرما ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو شبھمن۔مینک کی جوڑی بھارت کے لیے اننگز کا آغاز کرے گی۔ بی سی سی آئی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کون کرے گا۔ اگروال نے اپنا آخری ٹیسٹ مارچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ Rohit Sharma Covid Positive

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.