ETV Bharat / sports

Ashes 2023 لابوشین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر بہتری لا سکتے ہیں، پونٹنگ - مارنس لابوشین کی بیٹنگ میں بہتری

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بلے باز مارنس لابوشین کو تکنیکی مشورہ دیا ہے کہ لارڈز میں بدھ سے شروع ہونے والے دوسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے باؤلنگ اٹیک سے کیسے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لابوشین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر بہتری لا سکتے ہیں۔' Ricky Ponting advises Marnus Labuschagne

لابوشین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر بہتری لا سکتے ہیں، پونٹنگ

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:39 PM IST

دبئی: سابق آسٹریلیائی کرکٹر اور کپتان رکی پونٹنگ نے اپنے ہم وطن اور دنیا کے تیسرے نمبر کے ٹیسٹ بلے باز مارنس لابوشین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے اپنی ماضی کی اننگز پر نظر ڈالیں۔ پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو پوڈ کاسٹ پر کہا، ''میں انتظار کروں گا کہ وہ آئیں اور (ان کے مسائل سے متعلق سوالات) مجھ سے پوچھیں۔ میں کوچ نہیں ہوں اس لیے میں انہیں سمجھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ میں صرف ایک پرانا آسٹریلیائی کھلاڑی ہوں چیزوں کا اندازہ لگا رہا ہوں۔" انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر ان سے ملنا چاہوں گا اور ان کی بیٹنگ کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا کیونکہ میں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جو کچھ دیکھا ہے اس کی بنیاد پر مجھے لگتا ہے کہ وہ (لابوشین) چیزوں کو بہت پیچیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دسمبر 2022 سے گزشتہ بدھ تک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست رہنے والے لابوشین کے لیے انگلینڈ کا دورہ اب تک اچھا نہیں رہا ہے۔ وہ ہندستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں بالترتیب صرف 26 اور 41 رن کی اننگز کھیل سکے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو اننگز میں مجموعی طور پر 13 رن بنائے۔ پونٹنگ نے کہا، “اسے اس چیز پر بھروسہ رکھنا ہوگا جس نے انہیں پچھلے دو سالوں سے دنیا کا نمبر دو ٹیسٹ بلے باز بنا رکھا ہے۔ میں ان سے کہوں گا کہ جا کر ان وقتوں کی ویڈیوز دیکھیں جب وہ اچھا کھیل رہے تھے۔ ان چیزوں کو یاد رکھیں اور پھر سے دہرائیں۔"

لابوشین کے علاوہ پونٹنگ نے تجربہ کار بلے باز ٹریوس ہیڈ کے بارے میں بھی بات کی، جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جارحانہ پیس اٹیک کے خلاف جدوجہد کی۔ پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کے باؤلرز 28 جون سے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں چھوٹی گیند کا استعمال کریں گے جس کے لیے ہیڈ کو ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ پونٹنگ نے کہا، ''وہ جانتے ہیں کہ ایسا ہونے والا ہے۔ وہ اس کی امید کر رہے ہوں گے۔ اس لئے میرے خیال میں انہیں اپنے ذہن میں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہیں سوچنا ہوگا کہ اس قسم کی بولنگ سے نمٹنے کا بہترین طریقہ کیا ہے۔ کیا وہ گیند پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، یا وہ نیچے جھک کر اس سے بچنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، تاکہ انگلینڈ کے گیند بازوں کو تھکایا جاسکے۔"

یہ بھی پڑھیں: Ashes 2023 دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی

پونٹنگ کا خیال ہے کہ اگر انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ سے قبل تیز گیند باز مارک ووڈ کو اپنے اٹیک میں لاتا ہے تو ہیڈ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ پونٹنگ نے کہا، "ٹیسٹ کرکٹ میں ان منصوبوں کے ساتھ عام طور پر جو ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ٹیم میں صرف ایک بولر ہی ایسا کرسکتا ہے۔ ہم نے اس دن (اولی) رابنسن کو دیکھا، لیکن وہ آپ کو (شارٹ گیند سے) پریشان نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس ماضی میں انگلینڈ کے لیے ایسا کرتے رہے ہیں لیکن ان کا جسم انہیں یہ کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ مارک ووڈ لارڈز میں یہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ووڈ کو ٹیم میں لا سکتے ہیں، جو کچھ مختلف پیش کرے گا۔ وہ ظاہر ہے بہت تیز ہے اور شارٹ گیند کو بہت اچھی طرح سے پھینکتا ہے۔ انہین (ہیڈ) کو اس سے آگاہ ہونا چاہئے، اور اگر ٹیم میں صرف ایک باؤلر ہے جو ایسا کر سکتا ہے، تو انہیں اس کے اسپیل سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.