ETV Bharat / sports

Fans Criticise Marcus Stoinis مارکس سٹوئنس محمد حسنین کی بولنگ پر سوال اٹھانے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے - Fans Criticise Marcus Stoinis

پاکستانی بولر محمد حسنین کی نقل کرنے پر آسٹریلوی کھلاڑی مارکس سٹوئنس کو تنقید کا سامنا ہے۔ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ 'پہلے ہینرک پھر میکسویل اور اب سٹوئنس۔ حسنین آسٹریلیائیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔" Fans Criticise Marcus Stoinis

marcus stoinis criticised for appearing to question mohammad hasnain bowling action
مارکس سٹوئنس محمد حسنین کی بولنگ پر سوال اٹھانے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 5:34 PM IST

لندن: آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کو محمد حسنین کی باؤلنگ پر سوال اٹھانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کی باؤلنگ پر سوال اٹھائے جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ سٹوئنس نے اتوار کی شام 27 گیندوں میں 37 رنز بنائے اور حسنین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ کپتان جیمز ونس کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت داری کے بعد آؤٹ ہوئے۔ Fans Criticise Marcus Stoinis

پویلین واپس جاتے ہوئے، سٹوئنس نے ایک تھرو کاپی کیا، جو حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی نقل تھا۔ سٹوئنس کی جانب سے حسنین کی باؤلنگ پر سوال اٹھانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سابق کھلاڑی عظیم رفیق نے ٹویٹر پر لکھا "حیران کن۔ حسنین کو منظوری مل گئی ہے اور اس کا سٹوئنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"

ایک کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر لکھا "مارکس سٹونیس کو لگتا ہے کہ ان کی باؤلنگ مشکوک ہے۔ انہیں محمد حسنین نے آؤٹ کیا اور پویلین لوٹتے ہوئے انہوں نے حسنین کی بولنگ پر اشارہ کیا اور سوال کیا، جو کہ توہین آمیز ہے۔ اگر آپ اسے نہیں کھیل سکتے تو آپ کو پتہ ہے ڈریسنگ روم کہاں ہے۔ ایک اور مداح نے تبصرہ کیاکہ' پہلے ہینرک پھر میکسویل اور اب سٹوئنس۔ حسنین آسٹریلیائیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔"

رواں برس کے شروع میں حسنین کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کا قصوروار پایا گیا تھا اور انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ محمد حسنین جب آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بِگ بیش میں کھیل رہے تھے تبھی ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران محمد حسنین کو تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا گیا تھا۔ پھر جون میں ان کا ایکشن درست پائے جانے کے بعد انہیں دوبارہ بولنگ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.