ETV Bharat / sports

گواسکر کا مشورہ، کے ایل راہل کو بنائیں نائب کپتان

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 1:06 PM IST

بھارت کے نائب کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی کے جمعرات کو اعلان کرنے کے بعد کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دیں گے، کپتان کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

KL Rahul
KL Rahul

لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے جمعرات کو کہا کہ انڈیا کو کے ایل راہل کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کرنا چاہئے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی دائیں ہاتھ کے بلے باز کو بھارت کا نائب کپتان بنائے۔

بھارت کے نائب کپتان روہت شرما نے ویراٹ کوہلی کے جمعرات کو اعلان کرنے کے بعد کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دیں گے، کپتان کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

گواسکر نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے حوالے سے کہا کہ "یہ ایک اچھی بات ہے کہ بی سی سی آئی آگے دیکھ رہا ہے۔ مستقبل کی فکر کرنا ضروری ہے،"

گواسکر نے مزید کہا کہ "اگر بھارت نئے کپتان کو تیار کرنا چاہتا ہے تو کے ایل راہل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب بھی انگلینڈ میں ان کی بیٹنگ بہت اچھی تھی۔ وہ آئی پی ایل اور 50 اوورز کے بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں نائب کپتان بنایا جا سکتا ہے۔''

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی کپتانی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں: ونود کمبلی

گواسکر نے آئی پی ایل میں قائدانہ معیار کے لیے کرناٹک کے بلے باز کی تعریف کی۔ راہل پنجاب کنگز کے کپتان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.