بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کل یہاں اپنے تیسرے اور آخری کوالیفائر میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست دینے کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں جگہ حاصل کرنے کے بعد ٹیم پر نکتہ چینی کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا 'ہم انسان ہیں اور ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'جب ہم کھیلتے ہیں تو پورا ملک ایک ساتھ کھیلتا ہے۔ ہم اسے اپنے ذہن میں رکھتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ملک کے لیے ہم سے زیادہ کسی کے جذبات ہیں۔ ہم نے ناقص کھیلا اور ہم جانتے تھے کہ ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں اسے بہت تکلیف ہوئی تھی۔
کپتان نے کہا 'تین سینئر کھلاڑیوں کے اسٹرائیک ریٹ پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ہمیں نتیجہ نہیں ملا۔ ہم چوٹ کے باوجود کھیلتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ درد کم کرنے کے لیے ہر روز دوا لیتے ہیں۔'
بہت سے لوگ ان چیزوں سے واقف بھی نہیں ہیں اس لیے اپنے عزم کے بارے میں بات کرنا درست نہیں ہے۔ ٹیم کے اندر مثبت توانائی ہے اور میں اس کے لیے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ کی 'اصل جنگ': میتھیو ہیڈن
محمود اللہ نے اعتراف کیا کہ کھلاڑیوں پر تنقید کی جانی چاہیے لیکن اسے مثبت انداز میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا 'ہم انسان ہیں اور ہمارے جذبات ہیں۔ ہمارے خاندان ہیں۔ ہمارے والدین اور بچے ہمیشہ ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں اور انہیں اس پر دکھ ہوتا ہے۔'
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن پھر عمان اور پاپوا نیو گنی کو آسانی سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔
(یو این آئی)