ETV Bharat / sports

Mahmudullah Announces Retirement: محمود اللہ نے باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ کوالوداع کہا - ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر محمود اللہ (Bangladeshi All Rounder Mahmudullah) نے باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ (Retirement From Test Cricket) لے لی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (Bangladesh Cricket Board) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں محمود اللہ نے کہا کہ اس فارمیٹ کو چھوڑنا آسان نہیں ہے، جس کا میں اتنے عرصے سے حصہ رہا ہوں۔

Mahmudullah Announces Retirement: محمود اللہ نے باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ کوالوداع کہا

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 5:52 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (Bangladesh Cricket Board) نے محمود اللہ کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ محمود اللہ نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف میچ کے تیسرے دن ٹیم کے ساتھ یہ بات چیت کی تھی اور میچ کی آخری صبح انہیں گارڈ آف آنر ملا تھا۔

اگرچہ کھیل سے ریٹائر ہونا حقیقی معنوں میں سرکاری حیثیت میں نہیں آتا، تاہم جاری ٹیسٹ میچ کے درمیان محمود اللہ کا ریٹائرمنٹ (Mahmudullah Announces Retirement) لینا بورڈ کے چیئرمین نظم الحسن کو راس نہیں آیا تھا۔ یہاں تک کہ جب جولائی میں اس ٹیسٹ میچ کے آخری دن، تمام کھلاڑیوں کے ذریعہ اپنے سینیئر کھلاڑی کو الوداع کرنے کے باوجود، اب تک بی سی بی کی جانب سے ان کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔

ایک پریس ریلیز میں، بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ (Test Cricket) کے لیے محمود اللہ کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، لیکن اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے جولائی میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ محمود اللہ کا بیان بھی اس ریلیز میں شامل تھا جہاں انہوں نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کروانے کے لئے بی سی بی کے صدر حسن کا شکریہ ادا کیا۔

محمود اللہ نے کہا کہ جس فارمیٹ کا میں اتنے عرصے سے حصہ رہا ہوں اسے چھوڑنا آسان نہیں ہے، میں نے ہمیشہ اچھے وقت پر یہ فیصلہ کرنے کے بارے میں سوچا تھا اور میرا خیال ہے کہ یہ میرے ٹیسٹ کیریئر کو ختم کرنے کا صحیح وقت ہے۔ جب میں ٹیسٹ ٹیم میں واپس آیا تب میرا تعاون کرنے کے لئے میں بی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم انسان ہیں اور ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں: محمود اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرنے اور میری صلاحیتوں پر یقین کرنے پر اپنے ساتھیوں اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بنگلہ دیش کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک مکمل اعزاز اور خوش قستی کی بات ہے اور میں ان یادوں کو ہمیشہ اپنے دل میں رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، لیکن میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتا رہوں گا۔ میں وائٹ بال کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھوں گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.