ممبئی: کپتان کے ایل راہل کی سنچری کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں ممبئی انڈینس کو 36 رنوں سے شکست دے دی۔ IPL 2022 37th Match۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت 169 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 132 رنز ہی بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں یہ اس کی لگاتار آٹھویں شکست ہے۔ Lucknow Beat Mumbai by 36 Runs in IPL 2022 Match
ممبئی نے روہت شرما کے 39 رنوں نے ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی۔ لیکن پاور پلے کے بعد لکھنؤ نے ممبئی پر دباؤ بنانا شروع کیا۔ ٹاپ بلے باز ایشان کشن کو روی بشنوئی نے آٹھ رنوں پر سلپ میں کیچ کراکر آوٹ کردیا۔ کنال پانڈیا، محسن خان اور آیوش بدونی ممبئی کے مڈل آرڈر کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے۔ بدونی نے دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو کو سات رنوں پر آؤٹ کرکے اپنا پہلا آئی پی ایل وکٹ لیا۔ تلک ورما (38) اور کیرون پولارڈ (19) نے کچھ وقت تک ممبئی کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
جیسن ہولڈر نے 18ویں اوور میں تلک کو آؤٹ کردیا۔ پولارڈ کو آؤٹ کرتے ہوئے پانڈیا نے اس میچ میں تین وکٹ اپنے نام کئے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر لکھنو کو بلے بازی کی دعوت دینے والی ممبئی نے پاور پلے میں اپنادبدبہ برقرار رکھا۔ تاہم راہل نے اپنے بلے کاکمال دکھاتے ہوئے ٹیم کے لئے رن جوڑتے رہے۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103 رن بنائے۔ لکھنؤ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ممبئی انڈینز کی ایک اور شکست، پلے آف کی امیدیں معدوم
- لکھنؤ کے خلاف میچ میں ممبئی جیت کی تلاش میں اترے گی
- IPL 2022: ممبئی انڈینز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ
کے ایل راہل کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 30 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکا۔ جسپریت بمراہ نے کوئنٹن ڈی کاک کو 10 رنوں پر پویلین بھیج دیا۔ منیش پانڈے صرف 22 رن بناکر کیرون پولارڈ کے ہاتھوں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ راہل کی اس سیزن میں ممبئی کے خلاف یہ دوسری سنچری ہے۔ ممبئی کی جانب سے پولارڈ اور میریڈتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ بمراہ اور سیمس کے کھاتے میں ایک ایک وکٹ آیا۔
یو این آئی