میامی: دو ہفتے قبل فرانس کے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کو چھوڑنے والے لیونل میسی کے 21 جولائی کو میکسیکو کےکروز آزول کے خلاف لیگ کپ کے میچ میں انٹر میامی کےلئے ڈیبیو کرسکتے ہیں ۔ امریکن میجر لیگ کلب کے شریک مالک جارج ماس نے منگل کو یہ معلومات دی۔
میسی نے 8 مئی کو پی ایس جی چھوڑنے کے بعد انٹر میامی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، جس کی جزوی طور پر ملکیت سابق انگلش کپتان ڈیوڈ بیکہم کے پاس بھی ہے۔
35 سالہ فارورڈ، جنہوں نے گزشتہ سال ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ دلایا تھا، اپنا پہلا میچ فورٹ لاڈرڈیل کے ڈی آر وی پی این کے اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا، جس کی صلاحیت کو بڑھانے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے انٹر میامی کے ساتھ ڈھائی سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر وہ ایک سال میں 50-60 ملین امریکی ڈالر کمائیں گے۔غور طلب ہے کہ فرانس کے پیرس سینٹ جرمین چھوڑنت کے بعد لیوئنل میسی کے سعودی عرب کے کسی مشہور کلب کی جانب سے کھیلنے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔اسی درمیان عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی اپنی فیملی کے ساتھ سعودی عرب میں چھٹیاں منانے کے لئے کچھ دنوں تک ٹھہرے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Turkey Beat Wales ترکی ٹیم نے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی
مگر کھیل کی دنیا میں میسی کے امریکہ کے کلب انٹرمیامی کی جانب سے کھیلنے کی خبریں کھیل کی دنیا میں گشت کرنے لگی۔چند دنوں کے بعد میسی اور امریکہ کے کلب انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کی خبریں منظر عام پر آئی۔
یواین آئی