ETV Bharat / sports

Leonal Messi میسی نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا

اسٹار چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 36 ویں جنم دن پر نمائشی میچ میں گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا۔

میسی نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا
میسی نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 7:30 PM IST

بیونس آئرس:بین الاقوامی شہرت یافتہ چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 36 ویں جنم دن پر نمائشی میچ میں گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا۔شائقین نے بھی میسی کی جم کر تعریف کی

ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی گزشتہ روز 36 سال کے ہو گئے۔میسی نے اپنی سالگرہ کے دن ہوم گراؤنڈ پر نمائنشی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے جہاں اپنے دلفریب کھیل سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا وہیں سالگرہ کو یادگار بھی بنایا

اس میچ میں ارجنٹینا کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے جنہوں نے میچ کے بعد میسی کی سالگرہ کا شاندار انداز میں جشن بھی منایا۔واضح رہے کہ لیونل میسی نے گزشتہ سال قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بناکر اپنے کیریئر کا دیرینہ خواب پورا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Saff Cup 2023 کویت نے پاکستان کو 4-0 سے ہرایا

اسٹار فٹبالر نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو خیرباد کہنے کے بعد امریکی فٹبال کلب انٹر میامی جوائن کیا ہے، وہ پہلی بار یورپ سے باہر کسی کلب کا حصہ بنے ہیں۔میسی نے چند روز قبل ہی چین میں ایک دوستانہ میچ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا تیز ترین گول بھی کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.