ETV Bharat / sports

Lasith Malinga: لسِتھ ملنگا کا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - लसिथ मलिंगा का क्रिकेट से संन्यास

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے سری لنکا کے تیز گیند باز لسِتھ ملنگا نے منگل کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

لسیتھ ملنگا کا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:06 PM IST

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز لسِتھ ملنگا نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ملنگا نے 295 ٹی 20 میچوں میں 19.68 کی اوسط سے 390 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملنگا نے 2011 میں ٹیسٹ فارمیٹ اور 2019 میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کریک بز رپورٹ کے مطابق ملنگا نے 2011 میں ٹیسٹ فارمیٹ اور 2019 میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس سال جنوری میں ملنگا نے فرنچائز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا جب انہیں ممبئی انڈینز نے ریلیز کیا تھا۔ ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بنے تھے۔

ملنگا نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش: شکھر دھون

آج میں نے اپنی ٹی 20 بولنگ کو سو فیصد آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں سری لنکا کرکٹ بورڈ، ممبئی انڈینز، میلبورن اسٹارز، کینٹ کرکٹ کلب، رنگپور رائیڈرز، گیانا واریئرز، مراٹھا واریئرز اور مونٹریل ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ملنگا نے کہا کہ اب میں ان نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو اپنی قومی ٹیم اور فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ میری کھیل سے محبت کبھی کم نہیں ہوگی۔ ہم اپنے نوجوانوں کو تاریخ بناتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.