ETV Bharat / sports

Kuldeep Yadav کلدیپ ون ڈے میں 150 وکٹیں لینے والے سب سے تیز ہندوستانی اسپنر بن گئے - چائنا مین گیند باز نے ایشیا کپ کے سپر فور میچ

اپنی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں آسانی سے پہنچنے میں مدد کرنے والے کلدیپ یادو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 150 وکٹوں کا ہندسہ چھونے والے سب سے تیز ہندوستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

کلدیپ ون ڈے میں 150 وکٹیں لینے والے سب سے تیز ہندوستانی اسپنر بنے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 6:30 PM IST

کولمبو:چائنا مین گیندباز نے منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ میچ میں کلدیپ نے 4.52 کے اکانومی ریٹ سے 9.3 اوور میں 43 رن دے کر چار وکٹ لیں۔ انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز سدیرا سمروکرما اور چیرتھ اسلانکا کی اہم وکٹیں لیں۔ بعد ازاں انہوں نے کسن راجیتھا اور متھیشا پاتھیرانا کو بھی سستے میں آؤٹ کرکے ہندوستان کی جیت کی راہ ہموار کی۔

اب تک 88 ون ڈے میچوں میں کلدیپ کے پاس 25.64 کی اوسط سے 150 وکٹیں ہیں، جس میں ان کی بہترین گیند بازی کا مظاہرہ 6/25 ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں ہندوستان کے لیے سات بار چار وکٹ اور دو بار پانچ وکٹ لی ہیں۔

وہ تیز گیند باز محمد سمیع کے بعد اس نمبر تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین ہندوستانی ہیں جنہوں نے 80 میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ اس سنگ میل تک پہنچنے والے سب سے تیز ہندوستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rohit Sharma روہت نے ہاردک، کلدیپ کی گیند بازی کی تعریف کی

کلدیپ 150 ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے تیز ترین اسپنر ہیں، ان سے اوپر سری لنکا کے اجنتھا مینڈس (84 میچ)، راشد خان (80 میچ) اور ثقلین مشتاق (78 میچ) ہیں۔ چار میچوں میں نو وکٹوں کے ساتھ کلدیپ موجودہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ہیں۔ انہوں نے جاری ٹورنامنٹ میں پیر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف بھی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.