ممبئی: تیز گیند باز جسپریت بمراہ (10 رنز پر پانچ وکٹ)کی بہترین گندبازی بھی ممبئی انڈینز کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف پیر کو آئی پی ایل مقابلے میں جیت نہیں دلا پائی اور کولکاتہ نے اپنی گیندبازوں کے شاندار کارکردگی سے یہ مقابلہ 52 رنز سے جیت لیا۔ کولکاتہ نے نو وکٹ پر 165 رنز بنائے اور ممبئی کو 17.3 اوو ر میں 113 رنز پر ڈھیر کردیا۔ کولکاتہ 12 میچوں میں پانچویں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی کو 11 میچوں میں نویں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ Kolkata Knight Riders beat Mumbai Indians by 52 runs
ہدف کے وقت ممبئی نے سوچا ہوگا کہ وہ یہ میچ آسانی سے جیت جائے گا۔ تاہم کولکاتہ نے اسے منظور نہیں کیا۔ کولکتہ نے پاور پلے میں دو وکٹ لیتے ہوئے اپنے ارادے واضح کر دیے۔ ممبئی اس وقت اچھی پوزیشن میں تھا جب ایشان کشن نصف سنچری کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ پیٹ کمنز نے اننگز کے 15ویں اوور میں تین وکٹیں لے کر میچ کو سمیٹ لیا۔ ایشان کشن نے 43 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ ممبئی نے سوریہ کمار یادو کی کمی محسوس کی جو چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
کپتان روہت شرما دو اور تلک ورما چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رمندیپ سنگھ نے 12، ٹم ڈیوڈ نے 13 اور کیرون پولارڈ نے 15 رنز بنائے۔ پولارڈ اور بمرا لگاتار گیندوں میں رن آؤٹ ہوئے اور ممبئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کمنز نے 22 رنز کے عوض تین اور آندرے رسل نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ کو بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Jasprit Bumrah Player of the Match
یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: لکھنؤ سپر جائنٹ نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 75 رنز سے شکست دی
اس سے قبل 13 اوور کے بعد کولکاتہ بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن کوئی بھی بمراہ کے آگے نہیں بڑھ سکا۔ بمراہ نے آخری دو اوورز میں صرف ایک رن دیا اور ساتھ ہی چار اوورز میں 10 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس سیزن میں وکٹوں کی تلاش میں تھے۔ کولکاتہ کا اسکور 13 اوور میں دو وکٹ پر 123 رنز تھا لیکن اس کے بعد بمراہ کی بہترین کارکردگی نے کولکاتہ کی کمر توڑ دی۔
کولکاتہ کی جانب سے وینکٹیش ایئر نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، اجنکیا رہانے نے 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے، نتیش رانا نے 26 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور رنکو سنگھ نے 43 رنز بنائے۔ بمراہ کی پانچ وکٹوں کے علاوہ کمار کارتیکیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians
یو این آئی