بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (4 مارچ) سے موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ India vs Sri Lanka First Test
یہ میچ کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ دراصل وراٹ کوہلی کا یہ 100 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ وہیں روہت شرما پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ Rohit Sharma captain of test team
بھارتی ٹیم کی نظریں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہوں گی۔ اس سے قبل بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وہیں اگر پلیئنگ الیون کی بات کی جائے تو چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایسے میں نمبر 3 اور نمبر 5 پر کون بیٹنگ کرے گا، یہ بڑا سوال ہے؟ شریاس ایئر اور ہنوما وہاری کو پجارا اور رہانے کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ موہالی کے آئی ایس بندرا پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آپ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ اسٹار اسپورٹس 1، اسٹار اسپورٹس 1 ایچ ڈی، اسٹار اسپورٹس 2، اسٹار اسپورٹس 2 ایچ ڈی اور اسٹار اسپورٹس 3 پر دیکھ سکتے ہیں۔ India vs Sri Lanka First Test Live Streaming
یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli On 100th Test Matches: 'کبھی نہیں سوچا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلوں گا'
بھارت بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ جمعہ کی صبح 9.30 بجے سے شروع ہوگا۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان اب تک بھارتی میدانوں پر 20 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ بھارت نے ان میں سے 11 میچ جیتے ہیں۔ باقی 9 میچ ڈرا رہے ہیں۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان اب تک 44 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت نے 20 اور سری لنکا نے 7 جیتے ہیں جبکہ 17 میچ ڈرا رہا ہے۔