ETV Bharat / sports

Rohit Sharma ruled out of first Test روہت پہلے ٹیسٹ سے باہر، راہل کریں گے کپتانی - روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

بھارتی کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں لوکیش راہل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہیں جے شاہ نے کہاکہ 'دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ان کی (روہت) کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔Rohit Sharma ruled out of first Test

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 9:14 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 10:00 PM IST

ممبئی: بھارتی کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں لوکیش راہل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔Rohit Sharma ruled out of first Test

جے شاہ نے یہ بھی بتایا کہ تیز گیند باز محمد شامی اور رویندر جڈیجہ بالترتیب کندھے اور گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت کی چوٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے شاہ نے کہاکہ 'بھارتی کپتان روہت شرما اپنے بائیں انگوٹھے کی چوٹ کے لیے ممبئی میں ایک ماہر کے پاس گئے ہیں۔ انھیں اس چوٹ کے لیے مناسب علاج کی ضرورت ہے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔'

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم روہت کو دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کرے گی۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے روہت کی جگہ ابھیمنیو ایسوارن کو شامل کیا گیا ہے۔

جے شاہ نے کہاکہ 'دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ان کی (روہت) کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کی جگہ ابھیمنیو ایسوارن کو نامزد کیا ہے۔'

دریں اثنا، شاہ نے انکشاف کیا کہ سلیکٹرز نے شامی اور جڈیجہ کی جگہ نودیپ سینی اور سوربھ کمار کو منتخب کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جے دیو انادکت کو بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، شوبھمن گل، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شریکر بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، امیش یادو، ابھیمنیو ایسوارن، نودیپ سینی، سوربھ کمار، جے دیو انادکت۔

یہ بھی پڑھیں: Australia vs West Indies آسٹریلیا نے ونڈیز کو 419 رنوں سے شکست دی، سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

یواین آئی

Last Updated : Dec 11, 2022, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.