ETV Bharat / sports

Trent Boult بولٹ نیوزی لینڈ کے لیے ورلڈ کپ 2023 کھیل سکتے ہیں - آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے جمعرات کو کہا کہ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ قومی معاہدہ نہ ہونے کے باوجود اس سال ہندوستان میں ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے لیے واپسی کر سکتے ہیں۔

بولٹ نیوزی لینڈ کے لیے ورلڈ کپ 2023 کھیل سکتے ہیں

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 7:57 PM IST

ویلنگٹن:کیوی فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے گزشتہ سال اپنے نیوزی لینڈ کرکٹ کنٹریکٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی، جس سے انہیں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ انہیں دوسرے کھلاڑیوں کی طرح سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی ہے، لیکن بلیک کیپس کے ساتھ 'کیزول پلیئنگ ایگریمنٹ' پر دستخط کیے ہیں۔ اسٹیڈ کو امید ہے کہ بولٹ اور ٹم ساؤتھی اکتوبر میں ہندوستان میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ایک ساتھ گیند بازی کر سکیں گے۔

اسٹیڈ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ٹرینٹ کے ساتھ مثبت بات چیت کر رہے ہیں، انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے، وہ دنیا کے بہترین ون ڈے گیند بازوں میں سے ایک ہیں، اس لیے انجری کے علاوہ، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی چیز انھیں ٹیم سے باہر رکھے گی۔ بولٹ دنیا کے بہترین ون ڈے گیند بازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں 187 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے 74 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:WTC 2023 Final Day 2 آسٹریلیا کی پہلی اننگز 469 رنز پر سمٹی، محمد سراج کے نام چار وکٹیں

بولٹ کو گزشتہ سال اپنے سینٹرل کنٹریکٹ سے آزادی کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف اس سال ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا گیا تھا، حالانکہ انہوں نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ اسٹیڈ نے کہا کہ بولٹ اگلے سال جنوبی افریقہ اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آ سکتے ہیں۔اسٹیڈ نے کہاکہ اس وقت بات چیت جاری ہے۔ ٹرینٹ کے پاس دوسری لیگز ہیں جن کے لیے وہ پرعزم ہیں، اس لیے ہم اسے ذہن میں رکھ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.