ETV Bharat / sports

Khushdil Score Double Hat Trick خوشدل شاہ کے ڈبل ہیٹرک نے پاکستان کو 193 رنوں تک پہنچایا

ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہانگ کانگ کی ٹیم کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ اب اتوار کو سپر فور کے میچ میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔Asia Cup 2022

Pakistan vs Hong Kong, Asia Cup 2022 Highlights: PAK beat HK by 155 runs
خوشدل شاہ کے ڈبل ہیٹرک نے پاکستان کو 193 رنوں تک پہنچایا
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 9:59 AM IST

شارجہ: ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے دو وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کے گیند بازوں نے جس طرح بھارتی بلے بازوں کو دباؤ میں ڈالا تھا، اسی طرح پاکستان کو بھی اچھا آغاز نہیں کرنے دیا۔ جس کے نتیجے میں بابر اعظم صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ وہ اسپنر احسان خان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

محمد رضوان (78 ناٹ آؤٹ) اور فخر زمان (53) کی نصف سنچری کے بعد خوشدل شاہ (ناٹ آؤٹ 35) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پاکستان نے ایشیا کپ 2022 میں ہانگ کانگ کو 194 رنز کا ہدف دیا۔

ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی کپتان بابر اعظم نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رضوان اور زمان کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 115 رنز جوڑے اور پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ رضوان نے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جب کہ زمان نے 41 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

اننگز کے 17ویں اوور میں زمان کی وکٹ گرنے کے بعد خوشدل کریز پر آئے۔ انہوں نے 233.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 15 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ خوشدل نے 20ویں اوور میں محمد اعجاز کو ڈبل ہیٹرک چھکے لگائے۔ پاکستان نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دونوں وکٹیں حاصل کیں جب کہ دیگر بولرز نے مایوس کیا۔

مزید پڑھیں:

وہیں پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔ پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ Pakistan Rout Hong

Kong By 155 Runs, Qualify For Super Four

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.