ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بنگال نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کرناٹک نے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 160 رن بنائے جبکہ بنگال نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 160 رن بنائے۔ اسکور ٹائی ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کا استعمال کیا گیا۔
کرناٹک کی طرف سے کے سی کریپا نے سپر اوور ڈالا جس میں بنگال نے دو وکٹ کے نقصان پر پانچ رن بنائے۔ کرناٹک کو جیت کے لیے چھ رنز کا ہدف ملا۔ کپتان منیش پانڈے نے مکیش کمار کے سپر اوور کی پہلی گیند پر دو رن لیے اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر میچ نمٹاکر کرناٹک کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
کرناٹک کی جانب سے کرون نائر نے مقررہ اوورز میں ناٹ آوٹ 55 رنز بنائے جبکہ بنگال کی جانب سے ویتک چٹرجی نے 51 رن کا تعاون دیا۔
ودربھ نے راجستھان کو سیمی فائنل میں نو وکٹوں سے شکست دی۔ ودربھ نے راجستھان کو نو وکٹوں سے ہرا کر سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاص کیا۔
پالم گراؤنڈ پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں راجستھان کی ٹیم 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 84 رنز ہی بنا سکی جبکہ ودربھ نے 14.5 اوور میں ایک وکٹ پر 85 رنز بنا کر یک طرفہ فتح حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید
ودربھ کی جانب سے اتھرو تائڈے نے ناٹ آؤٹ 42، گنیش ستیش نے 28 اور کپتان اکشے واڈکر نے ناٹ آؤٹ 11 رنز بنائے۔ راجستھان کے لیے کملیش ناگرکوٹی نے سب سے زیادہ 39 رن کا تعاون دیا جبکہ ودربھ کے لیے یش ٹھاکر نے 24 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ باقی تمام گیند بازوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یو این آئی