اوول: آسٹریلیا کے تجربہ کار تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے بھارت کے خلاف 7 جون سے ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ مائیکل نیسر کو ہیزل ووڈ کی جگہ آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی اے نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہیزل ووڈ نے حالیہ پریکٹس سیشنز میں بولنگ ضرور کی ہے لیکن وہ اب بھی بائیں ایڑی اور پیٹ کے سائیڈ سٹرین کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ جوش کوہری جھنڈی دکھائی جا سکتی تھی لیکن صرف اس مقابلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے آنے والے میچوں کو نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے کہا، "مائیکل نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ (قومی ٹیم) کے قریب ہوں گے، انہوں نے وہاں کھیلنا جاری رکھا اور ہم انہیں (ٹیم کے ساتھ جڑنے کے لیے) بلاسکے۔ وہ تیز گیندبازی گروپ میں جوڑنے کے لئے ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔" آسٹریلیا کولندن کے اوول میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان سے بھڑنے کے بعد پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا سامنا بھی کرنا ہے، جو برمنگھم کے ایجبسٹن میں 16 جون سے شروع ہوگی۔ بیلی نے کہا، "اس سے جوش کو ایجبسٹن میں اترنے سے پہلے تیاری کے لیے کافی وقت ملے گا۔ ہمیں تقریباً سات ہفتوں میں چھ ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اپنے تمام تیز گیند بازوں کی ضرورت ہوگی۔" آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ جہاں ان کی ٹیم ڈبلیو ٹی سی ٹائٹل جیتنے کی منتظرہے، وہیں وہ اپنے تیز گیند بازوں کو خطرے میں ڈالنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
میکڈونلڈ نے صحافیوں سے کہا، ’’بے شک ہم نے (آنے والے میچوں) پر غورکیا۔ ہم زیادہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ہمیں ڈبلیو ٹی سی کا فائنل کھیلنا ہے جس کے لئے ہم پرجوش ہیں۔ لیکن اس کے بعد ہمیں اپنی توجہ اس طرف انگلینڈ اور ایشزکی طرف مبذول کرنی ہے۔" انہوں نے کہا، ’’ اس کے لئے بہت کم وقت ہونے والا ہے، لیکن ہم اس کے عادی ہیں۔ ہم ہمیشہ مینجمنٹ کے بارے میں سوچیں گے۔ میں کہوں گا کہ ہمارے تیز گیندبازوں میں تبدیلیاں ہوتی رہیں گی۔ نیسر پہلے ہی انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلیمورگن کے لیے کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے 25.63 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہیزل ووڈ نے گزشتہ تین برسوں میں بار بار زخمی ہونے کی وجہ سے صرف تین ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ہیزل ووڈ اس سال آئی پی ایل میں بھی صرف تین میچ ہی کھیل سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Josh Hazelwood Reaction نظم و ضبط کوہلی کو بہترین بناتا ہے: ہیزل ووڈ
آسٹریلیائی اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، عثمان خواجہ، مارنس لابوشین، نیتھن لیون، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ (نائب کپتان)، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر۔
ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شھبمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، ایشان کشن، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو جے دیو انادکٹ۔
یو این آئی