دبئی: اپنے بلے بازی کیریئر کے سنہری دور سے گزر رہے انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ England's Player Joe Root نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ICC Test Rankings میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔بدھ کو جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جو روٹ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دو میچوں میں دو سنچریاں اسکور کر کے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
روٹ پہلے ٹیسٹ میں 115 کی سنچری اننگز کھیلنے کے بعد سابق نمبر ایک مارنس لیبوشگن کے کافی قریب آگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں 176 رنز بنانے کے بعد لیبوشین سے پانچ پوائنٹس آگے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں جہاں روٹ 897 کی درجہ بندی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، وہیں لابوشین 892 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔Joe Root Top Position
اس سے قبل، روٹ دسمبر 2021 میں ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست تھے، لیکن لابوشین نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا اور ٹیسٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ جو روٹ 163 دن تک نمبر ون ٹیسٹ بلے باز رہ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ (1,506 دن)، وراٹ کوہلی (469 دن) اور کین ولیمسن (245 دن) نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ Number One Spot in ICC Test Rankings
روٹ کے علاوہ ان کے ہم وطن جونی بیرسٹو اور کپتان بین اسٹوکس نے بھی آئی سی سی رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ بیئرسٹو کی 92 گیندوں پر 136 رنز کی شاندار اننگز نے ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ 13 درجے کی چھلانگ لگانے میں بھی مدد کی اور اب وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب اسٹوکس کی 75 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز نے انہیں 27 ویں پوزیشن سے 22 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ICC Test Rankings
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشل بھی 190 اور 62 ناٹ آؤٹ کے ذاتی اسکور کے ساتھ 33 درجے کی چھلانگ لگا کر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھی اور کیوی وکٹ کیپر ٹام بلنڈل بھی اپنی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ڈیون کونوے 46 اور 52 کے اسکور کے ساتھ فہرست میں 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ Joe Root Top Position In ICC Test Rankings
یہ بھی پڑھیں: US Open 2022: روسی، بیلاروسی کھلاڑی یو ایس اوپن میں شرکت کرسکیں گے