ETV Bharat / sports

Joe Root New Record: جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رن مکمل

انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے 14ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ Joe Root complete 10,000 runs in Test cricket

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 7:49 AM IST

جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رن مکمل
جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رن مکمل

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان اور ٹاپ بلے باز جو روٹ نے اتوار کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں ناٹ آؤٹ 115 رن کی میچ وننگ اننگ کھیلنے کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے جیت دلائی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رن بھی مکمل کر لیے۔ England Beat New Zealand by five Wickets

جو روٹ کے اب 118 ٹیسٹ کے 218 اننگز میں 10015 رن ہوگئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رن بنانے والے 14ویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ روٹ انگلینڈ کی جانب سے دوسرے دس ہزاری بنے ہیں۔ ان سے قبل الیسٹر کک 161 ٹیسٹ میں 12472 رنوں کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن تنڈولکر کے پاس ہے۔ سچن نے 200 ٹیسٹ میچوں کی 329 اننگز میں 15,921 رنز بنائے ہیں۔ وہیں سچن کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے پاس ہے۔ انہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں کی 287 اننگز میں 51.85 کی اوسط سے 13,378 رنز بنائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.