ETV Bharat / sports

جو روٹ انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے - جوروٹ

مائیکل وان نے اپنے کیریئر میں 51 ٹیسٹ میچوں کی کپتانی میں 26 میچ جیتے تھے جبکہ روٹ نے 55 ٹیسٹ میچوں میں سے 27 جیتے ہیں اور انگلینڈ کے سب سے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔

joe root became england's most successful captain
جو روٹ انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 2:28 PM IST

جو روٹ بھارت کے خلاف تیسرا ٹیسٹ سنیچر کو اننگز اور 76 رن سے جیت کر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں مائکل وان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وان نے اپنے کیریئر میں 51 ٹیسٹ میچوں کی اپنی کپتانی میں 26 میچ جیتے تھے جبکہ روٹ نے 55 ٹیسٹوں میں 27 جیتے ہیں اور انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں۔

دوسری طرف وراٹ کو اپنی کپتانی میں دوسری بار اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اس سے پہلے 2018میں انگلینڈ سے لارڈس میں اننگز اور 159رن سے ہارے تھے۔

بھارت کو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 45بار اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وراٹ کو ٹاس جیتنے کے بعد دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ ا س سے پہلے 2020-21 میں آسٹریلیا سے ایڈلیڈ میں آٹھ وکٹ سے ہارے تھے۔

Ind vs Eng 3rd Test: جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑا

انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمس اینڈرسن نے گھریلو میچوں میں 400وکٹ پورے کرنے کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اینڈرسن کے 94میچوں میں 400وکٹ پورے ہوگئے ہیں۔

یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کے بعد دوسرے گیندباز بن گئے ہیں۔ مرلی دھرن نے سری لنکا میں 73ٹیسٹوں میں 493وکٹ لئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.