ETV Bharat / sports

Jasprit Bumrah بی سی سی آئی کا ٹویٹ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے جسپریت بمراہ باہر

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ بمراہ مسلسل کمر کی چوٹ سے لڑ رہے ہیں۔Jasprit Bumrah ruled out of World Cup 2022

Jasprit Bumrah ruled out of ICC Men T20 World Cup 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے جسپریت بمراہ باہر
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 8:46 PM IST

Updated : Oct 3, 2022, 9:19 PM IST

دو ہفتے بعد آسٹرلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے عین قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بھارتی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بمراہ مسلسل کمر کی چوٹ سے جوجھ رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے۔ Jasprit Bumrah ruled out of World Cup 2022 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تفصیلی جانچ اور ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ بمراہ پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) گئے تھے۔ شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی جلد ہی ورلڈ کپ کے لیے بمراہ کے متبادل کا اعلان کرے گا۔

Jasprit Bumrah ruled out of ICC Men T20 World Cup 2022
بی سی سی آئی کا ٹویٹ

حال ہی میں جسپریت بمراہ نے گھریلو سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 دو میچ کھیلے۔ اس کے بعد وہ انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ بمراہ ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور بورڈ کے صدر سورو گنگولی کے علاوہ کوچ راہل ڈراوڈ نے بھی امید ظاہر کی کہ بمراہ آخری لمحے تک صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم بمراہ سے تفتیش کر رہی تھی۔ لیکن اب بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ بمراہ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

Last Updated : Oct 3, 2022, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.