ETV Bharat / sports

Performax Signs Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ پرفارمیکس ایکٹو ویئر کے برانڈ ایمبیسیڈر بنے

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:10 PM IST

ریلائنس ریٹیل کے فیشن اور لائف اسٹائل پورٹ فولیو کے اسپورٹس برانڈ پرفارمیکس ایکٹو ویئر نے بھارتی کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اور دنیا کے سرفہرست تیز گیند بازوں میں سے ایک جسپریت بمراہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ ریلائنس ریٹیل کو جسپریت بمراہ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نئے گاہک حاصل کرنے کی امید ہے۔ Performax signs Jasprit Bumrah

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ریلائنس ریٹیل کے فیشن اور لائف اسٹائل پورٹ فولیو کے اسپورٹس برانڈ پرفارمیکس ایکٹو ویئر نے بھارتی کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اور دنیا کے سرفہرست تیز گیند بازوں میں سے ایک جسپریت بمراہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ پرفارمیکس ایک بھارتی برانڈ ہے جس کا مقصد دنیا کے کھیلوں کے لباس اور ایکٹو ویئر مارکیٹ میں قدم رکھنا ہے یہ برانڈ عالمی منڈیوں میں اپنی شناخت بنانے والا پہلا بھارتی برانڈ ہوگا۔Performax signs Jasprit Bumrah

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اکھلیش پرساد، سی ای او، ریلائنس ریٹیل ۔ فیشن اینڈ لائف اسٹائل نے کہا، ہمیں جسپریت بمراہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ جسپریت برسوں سے ہندوستان کی تیز گیند بازی کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہم پرفارمیکس کو بین الاقوامی شہرت کے پہلے بھارتی اسپورٹس برانڈ کے طور پر قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پرفارمیکس کے ساتھ بمراہ کی وابستگی اس سمت میں پہلا قدم ہے۔

اس موقع پر جسپریت بمراہ نے کہا، "ایک ایتھلیٹ کے طور پر مجھے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے موزوں گیئر کا ہونا بہت خاص لگتا ہے۔ پرفارمیکس میں اعلیٰ کارکردگی والے تکنیکی ایکٹو وئیر کا ایک بہت بڑا مجموعہ ہے، جو بھارتی کھلاڑیوں کی اگلی نسل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک ایسے برانڈ سے وابستہ ہونا بہت پرجوش ہے جو، میری طرح، زیادہ سے زیادہ کارکردگی پر یقین رکھتا ہے۔'

ریلائنس ریٹیل کو جسپریت بمراہ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نئے گاہک حاصل کرنے کی امید ہے۔ ریلائنس ریٹیل اپنے فیشن اور لائف اسٹائل اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس اور خصوصی برانڈ آؤٹ لیٹس کے ذریعے پرفارمیکس برانڈ کی موجودگی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پرفارمیکس ریلائنس ریٹیل کا اپنا برانڈ ہے جو ایکٹو وئیر کے تجارتی سامان میں مہارت رکھتا ہے اور جوتے، ملبوسات اور لوازمات کے زمرے میں ایک وسیع رینج بھی پیش کرتا ہے۔ برانڈ کے فی الحال 330+ شہروں میں 1000 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2022 بنگلہ دیش کو شکست دے کر سُپر فور میں پہنچا سری لنکا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.