ETV Bharat / sports

ICC Rankings: آل راؤنڈرز درجہ بندی میں جیسن ہولڈر دوبارہ سرفہرست - ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں آل راؤنڈرز

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں رویندر جڈیجہ کو پچھاڑ کر ایک بار پھر سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ Jason Holder Tops All Rounders Rankings جڈیجہ کچھ پہلے ہی پہلے مقام پر آئے تھے۔

جیسن ہولڈر
جیسن ہولڈر
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 12:43 PM IST

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور سرکردہ آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں بہتر کارکدگی کا ثمرہ ملا اور انہوں نے ایک بار پھر سے آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ICC Test All Rounders Rankings

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہولڈر نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 45 اور 37 رنز کی اننگز کھیلی، اینٹیگا میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا۔

بشکریہ آئی سی سی ٹویٹر
بشکریہ آئی سی سی ٹویٹر

سرفہرست پانچ آل راؤنڈرز میں بھارت کے دو کھلاڑی جڈیجہ اور اشون ہیں۔

آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں جیسن ہولڈر 393 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں جبکہ جڈیجہ 385 پوائنٹس اور روی چندرن اشون 341 پوائنٹس کے ساتھ باترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن 324 پوائنٹس، انگلینڈ کے بین اسٹوکس 292 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چھٹے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ساتویں، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈ ہوم آٹھویں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نویں اور انگلینڈ کے کرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.