ETV Bharat / sports

فرسٹ کلاس کرکٹ میں جیمزاینڈرسن نے تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:49 AM IST

انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے کاؤنٹی چمپیئن شپ میچ میں کینٹ کے خلاف لنکا شائر کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ کینٹ کے خلاف میچ میں اینڈرسن نے 10 اوورز میں 19 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کی ہے۔

James Anderson
جیمزاینڈرسن

انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے پیر کے روز ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔ انھوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل کیں۔ یہ کارنامہ اینڈرسن نے کاؤنٹی چمپیئن شپ میچ میں کینٹ کے خلاف لنکا شائر کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد کیا۔

38 سالہ جمیز اینڈرسن نے 617 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ انل کمبلے کے 619 وکٹوں سے صرف تین وکٹ سے دور ہیں جس کے بعد وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کے 800 وکٹ اور آسٹریلیا کے شین وارن کے 708 وکٹ لینے کے بعد تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ انھوں نے کینٹ کو صرف 26.2 اوور میں 74 رن پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Anderson took 7 wickets for 19 runs in 10 overs
اینڈرسن نے 10 اوورز میں 19 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیے

اینڈرسن کینٹ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2005 کے بعد کسی بھی تیز گیند باز نے 1000 وکٹ کو حاصل نہیں کیا ہے۔ سال 2005 میں اینڈی کیڈک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ کینٹ کے خلاف میچ میں اینڈرسن نے 10 اوورز میں 19 رن دے کر 7 وکٹیں حاصل کیے تھے۔

James Anderson reaches 1,000 first-class wickets
اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1000 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی

آئی سی سی نے اینڈرسن کے اس حیرت انگیز کارنامے کے بارے میں بھی پوسٹ کیا ہے۔ آئی سی سی نے اینڈرسن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'حیرت انگیز کارنامہ'۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین اینڈرسن کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر اینڈرسن اب تک 262 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور وہ 51 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سنہ 2002 میں اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور 2003 میں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے 617 وکٹیں حاصل کیں اور وہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رتن ایوارڈ کے لیے متالی اور اشون کے نام کی سفارش

اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم اگلے مہینے یعنی اگست میں 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اینڈرسن ایک بار پھر بھارت کے خلاف اپنی باؤلنگ کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ٹیسٹ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے جیمز اینڈرسن بھارت کے لیگ اسپنر انیل کمبلے کے 619 وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے سابق ​​بائیں ہاتھ کے اسپنر ولفریڈ روڈس کے نام ہے، جنھوں نے 4،204 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.