ETV Bharat / sports

جیمس اینڈرسن انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بنے

اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ 194 ون ڈے اور 19 ٹی۔20 میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 375 میچ کھیلے ہیں جو انگلینڈ کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔

جیمس اینڈرسن انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بنے
جیمس اینڈرسن انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بنے
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:46 AM IST

انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیندباز جیمس اینڈرسن نے اپنے کرکٹ کیریئر میں ایک اور سنگ میل قائم کیا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں جاری ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اینڈرسن کا ٹسٹ کرکٹ میں یہ 162 واں میچ ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے انگلینڈ کے لیجنڈ ایلیسٹر کُک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ 38 سالہ اینڈرسن نے 18 سال قبل 2003 میں لارڈز میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 616 وکٹیں ہیں جو انگلینڈ کرکٹ کے لئے ایک ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر وہ دنیا کے ساتویں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جمعرات کو میچ کے آغاز سے پہلے انہیں ان کی ٹیم کے ساتھیوں نے ایک خاص قمیض پیش کی تھی جس کا نمبر 162 تھا۔

اینڈرسن نے اس اعزاز کے بارے میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں یہاں تک پہنچ گیا ہوں۔ یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسا جسم ملا جو گیندبازی کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔ میں اپنی فٹنس اور مہارت پر سخت محنت کرتا ہوں اور مجھے روزانہ بہتر ہونے کی کوشش کرنے کی بھوک بھی ہے۔ میں نے پیشہ ور بننے کے بعد سے یہی کیا ہے اور امید ہے کہ یہ کچھ اور برسوں تک جاری رہے گا۔

اینڈرسن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بدھ کی شب سابق ٹیم کے ساتھی کُک کا فون آیا تھا اور انہوں نے مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے قریبی دوست کی طرف سے یہ فون آنے کا مطلب ان کے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ 194 ون ڈے اور 19 ٹی۔20 میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 375 میچ کھیلے ہیں جو انگلینڈ کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.