ETV Bharat / sports

AFG vs IRE آئرلینڈ بمقابلہ افغانستان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا 25 واں میچ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان میلبورن میں کھیلا جانا تھا لیکن میلبورن میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ Ireland vs Afghanistan

آئرلینڈ بمقابلہ افغانستان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 1:17 PM IST

میلبورن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں آج افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث نہیں ہوسکا۔ میلبورن میں بارش کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس میچ میں ٹاس نہیں ہوا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ Ireland vs Afghanistan match abandoned

سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد آئرلینڈ نے پچھلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا۔ افغانستان کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تھا جو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ گروپ ایک کے پوائنٹس ٹیبل میں افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے جب کہ آئرلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup ورلڈ کپ میں بڑا اُلٹ پھیر، آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے جو اپنا میچ جیتا ہے وہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 105 رنز پر کھیل رہی تھی تبھی بارش شروع ہوگئی۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئرلینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا الٹ پھیر کیا ہے اس سے قبل اس نے دو بار کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے راؤنڈ میں ہی باہر کر دیا تھا۔ Ireland Vs England Match Scorecard

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.