ڈبلن: آئرلینڈ کے لیجنڈری آل راؤنڈر کیون اوبرائن نے منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آئرلینڈ میں کرکٹ کی شکل بدلنے والے اوبرائن نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ 2006 میں کھیلا تھا۔ اوبرائن کا کردار آئرلینڈ کے کو۔رکن سے ٹیسٹ میچ ٹیم تک کے سفر میں اہم تھا۔ آئرش لیجنڈ نے دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ Kevin O'Brien retires From international cricket
اوبرائن ون ڈے میں آئرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ(114) وکٹیں لینے والے گیند باز ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی ہے۔ اوبرائن نے 2011 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 327 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 50 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اس اننگز میں انہوں نے 63 گیندوں پر 13 چوکے اور چھ اونچے چھکے لگا کر 113 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ اوبرائن ٹیسٹ کرکٹ میں آئرلینڈ کی پہلی اور واحد سنچری بنانے والے ہیں۔ انہوں نے 14 مئی 2018 کو ڈبلن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 118 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Eoin Morgan Retires from International cricket: ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کوخیر باد کہا
اڑتیس سالہ اوبرائن پہلے ہی کوچنگ کی طرف بڑھ چکے ہیں، اپنے اچھے کیریئر کو الوداع کہتے ہوئے وہ اس وقت ایسٹونیا کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یو این آئی