ETV Bharat / sports

IPL2022: دہلی نے ممبئی کو 160 کا ہدف دیا - دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا

دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔ اس دوران روومین پاول نے ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان رشبھ پنت نے بھی اچھی اننگز کھیلی ہے۔ Delhi Capitals set a target of 160 runs for Mumbai Indians

دہلی نے ممبئی کو 160 کا ہدف دیا
دہلی نے ممبئی کو 160 کا ہدف دیا
author img

By

Published : May 21, 2022, 10:47 PM IST

رومین پاول (43)، رشبھ پنت (39) اور اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کے خلاف ہفتہ کو آئی پی ایل میں کرو یا مرو کے میچ میں 20 اووروں میں سات وکٹ کے نقصان پر 159 چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے 50 رن کے راستے میں ہی اپنے چار وکٹ گنوا دیئے۔ اس میں پرتھوی شا کے 23 گیندوں پر 24 رنز شامل تھے۔ لیکن اس کے بعد پاول اور پنت نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا۔ پنت نے 33 گیندوں پر 39 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ پاول نے 34 گیندوں پر 43 رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے۔Delhi Capitals set a target of 160 runs for Mumbai Indians

پٹیل نے 10 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 19 رن بنا کر دہلی کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ 25 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب رہے جبکہ رمندیپ سنگھ نے 29 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Thailand Open 2022: بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں شکست

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.