نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کا چوتھا میچ راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے جس کے جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم صرف 131 رنز بنا سکی اور راجستھان رائلز نے 72 رنز سے جیت درج کی۔ راجستھان کی جانب سے جوس بٹلر، یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن نے نصف سنچری کی اننگز کھیلی جب کہ بولنگ میں یوزویندر چہل اور ٹرینٹ بولٹ نے حیدرآباد کے بلے بازوں کو خو پریشان کیے اور اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس دوران راجستھان کے نام کیے ریکارڈ درج ہوئے۔
-
The first Indian to 300 T20 wickets. 👏💗 pic.twitter.com/Q8PDmhHR4V
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The first Indian to 300 T20 wickets. 👏💗 pic.twitter.com/Q8PDmhHR4V
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023The first Indian to 300 T20 wickets. 👏💗 pic.twitter.com/Q8PDmhHR4V
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023
اس میچ میں یوزویندر چہل نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کیا۔ چہل نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی بولر بنے۔ چہل یہ کارنامہ 265 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں درج کیے۔ اس میچ میں چہل نے چار اووروں میں سترہ رنز دے کر چار وکٹ حاصل کیں۔ چہل نے جہاں وکٹوں کی ٹرپل سنچری بنائی وہیں آئی پی ایل میں پانچویں بار چار وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ان سے پہلے پانچ بار چار وکٹ لینے کا کارنامہ امیت مشرا کے نام ہے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ بار 4 وکٹیں لینے کا ریکارڈ سنیل نارائن کے نام ہے۔ سنیل یہ کارنامہ 8 بار انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ لاستھ ملنگا 7 بار اس کو دہرا چکے ہیں۔
-
💗💗💗 pic.twitter.com/zdHh2WAzAW
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">💗💗💗 pic.twitter.com/zdHh2WAzAW
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023💗💗💗 pic.twitter.com/zdHh2WAzAW
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) April 2, 2023
مزید پڑھیں:
IPL Ticket Advisory اسٹیڈیم میں سی اے اے-این آر سی مخالف بینرز لے جانے پر پابندی