ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو جمعرات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف سنچری بنانے کے بعد اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وراٹ اور انوشکا کی ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ انوشکا شرما نے بھی اپنے شوہر کی شاندار اننگز کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنی آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کولاج تصویر شیئر کیا ور لکھا کہ 'کیا اننگز ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے وراٹ اور انوشکا کی ویڈیو کال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، 'میچ کے بعد انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر وراٹ کوہلی۔ سب سے خوبصورت لمحہ۔
-
Virat Kohli on a video call with Anushka Sharma after the match
— AFTAB (@aftab169) May 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
one of the best moments in the IPL#RCBvSRH #ViratKohli pic.twitter.com/kfUQdYn1gQ
">Virat Kohli on a video call with Anushka Sharma after the match
— AFTAB (@aftab169) May 18, 2023
one of the best moments in the IPL#RCBvSRH #ViratKohli pic.twitter.com/kfUQdYn1gQVirat Kohli on a video call with Anushka Sharma after the match
— AFTAB (@aftab169) May 18, 2023
one of the best moments in the IPL#RCBvSRH #ViratKohli pic.twitter.com/kfUQdYn1gQ
وہیں میچ کی بات کی جائے تو آر سی بی کے لیے حیدرآباد کے خلاف میچ کرو یا مرو کا تھا، لیکن آر سی بی نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی 172 کی شاندار شراکت نے سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ساتھ ہی کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ میں سنچری کے لیے چار سال کا طویل انتظار ختم کیا۔ آئی پی ایل 2023 میں کوہلی کی یہ پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سابق ساتھی کرس گیل (6) کی برابری کی۔ اسٹار بلے باز نے اپریل 2019 کے بعد اپنی پہلی آئی پی ایل سنچری اسکور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر بنگلور پلے آف کی دوڑ میں برقرار
بنگلور اس جیت کے ساتھ ہی چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں آرنج کیپ کی بات کریں تو یہ کیپ آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس کے پاس ہے۔ جو 13 اننگز میں 702 رنز بنا چکے ہیں۔ وہیں وراٹ کوہلی 13 اننگز میں 538 رنز بنا لیے ہیں۔ وہیں انوشکا شرما کی آنے والی فلم کی بات کریں تو وہ اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈکشن 'چکدا ایکسپریس' میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ بایوپک میں سابق بھارتی بولر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کریں گی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔