ETV Bharat / sports

IPL 2023 سوریہ کمار یادو پر سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ عائد - انڈین پریمیئر لیگ

آئی پی ایل 2023 کے 22ویں میچ میں ممبئی نے کے کے آر کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ لیکن میچ میں سلو اوور ریٹ کے لیے کپتان سوریہ کمار یادو پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ Mumbai indians vs Kolkata knight Riders

سوریہ کمار یادو پر سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ عائد

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 8:31 AM IST

ممبئی: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اتوار کو کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے خلاف انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران سلو اوور بنائے رکھنے کے لئے ممبئی انڈینس کے کپتان سوریہ کمار یادو پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔ یہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں اوسط اوور ریٹ سے متعلق کورٹ آف کنڈکٹ کے تحت ممبئی کا پہلا جرم تھا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما پیٹ کے مشکلات کی وجہ سے ٹیم کی کمان نہیں سنبھال سکے اور سوریہ کمار نے ٹاس جیت کر پہلے فلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت حالانکہ دوسری اننگ میں رائلی میرےڈتھ کی جگہ بطور امپیکٹ پلیئر بلے بازی کرنے کے لئے اترے تھے۔ اس میں ممبئی نے کے کے آر کو 17.4 اوورز میں 186 رن کا ہدف حاصل کرکے پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ممبئی نے ٹاس جیت کر کے کے آر کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی کو 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس میچ میں سوریہ کمار یادیو ممبئی کے لیے کپتانی کر رہے تھے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے نتیش رانا کی کولکاتا ٹیم کو 14 گیندیں باقی رہ کر 5 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی اس میچ میں جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ وہیں پوائنٹس ٹیبل میں کے کے آر 6ویں نمبر پر موجود ہے۔ بتا دیں کہ ممبئی انڈینز کا اگلا میچ 18 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد سے شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ وہیں کے کے آر کا اگلا میچ 20 اپریل کو شام ساڑھے سات بجے دہلی کیپٹلس سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 ممبئی انڈینس نے کے کے آر کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.