ETV Bharat / sports

IPL 2023 راجستھان رائلز نے چنئی سپرکنگز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا

آئی پی ایل 2023 کے 37ویں میچ میں راجستھان رائلز اور چنئی سپرکنگز آمنے سامنے ہیں۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ راجستھان رائلز نے چنئی سپرکنگز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔ IPL 2023

Rajasthan win toss, opt to bat against Chennai
راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:19 PM IST

Updated : Apr 27, 2023, 9:21 PM IST

جے پور: راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور جیت کے لیے چنئی سپرکنگز کو 203 رنز کا ہدف دیا۔ آئی پی ایل 2023 کے 37ویں میچ میں آج راجستھان رائلز کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہے۔ یہ میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ راجستھان کی ٹیم کو گزشتہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب کہ CSK کی ٹیم شاندار فارم میں ہے۔ چنئی نے پچھلے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سی ایس کے کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے، جب کہ راجستھان کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

راجستھان دو شکستوں کے بعد دوبارہ جیت کے راستے پر واپس آنا چاہے گی۔ اگر رائلز کو اچھی کارکردگی دکھانی ہے تو اس کے بلے باز جوس بٹلر، یشسوی جیسوال اور کپتان سنجو سیمسن کو بہتریں بلے بازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس پچ میں اسپنر روی چندرن اشون اور یوزویندر چہل بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ راجستھان ٹیم کا ہوم کراؤڈ پر چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی حمایت میں کثیر تعداد میں لوگ پیلی جرسی پہن کر آئیں، کیونکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دھونی کا آخری آئی پی ایل سیزن ہو سکتا ہے۔ کولکا تا کے ایڈن گارڈن میں بھی ایسا ہی ہوا اور دھونی نے یہ بھی کہا تھا کہ تماشائی مجھے پیلی جرسی میں رخصت کرنے آئے تھے۔'
راجستھان کے لیے یہ راحت کی بات ہو سکتی ہے کہ اس نے اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ جیتا تھا۔ اگرچہ چنئی نے ڈیتھ اوورز میں کپتان دھونی کی عمدہ کوشش کے ساتھ سخت مقابلہ کیا، لیکن سپر کنگز کو اپنے گھریلو ہجوم کے سامنے تین رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو چنئی نے اپنے آخری میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف سیزن کی اپنی پانچویں جیت درج کی اور دس پوائنٹس حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 27, 2023, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.