نئی دہلی: برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو ان کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے پی ایم رشی سونک کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ مداح کافی پسند بھی کررہے ہیں۔ در اصل بدھ 22 مارچ کو ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک استقبالیہ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے شاندار تقریب میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔
بتادیں کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی چیمپئن بن ہے۔ جوس بٹلر کی کپتانی میں انگلینڈ کی ٹیم نے 13 نومبر 2022 کو پاکستان کو شکست دے کر T20 ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس دوران ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کر رہے تھے۔ سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، کرس ووکس، فل سالٹ، کرس جارڈن، ٹائیمل ملز اور اسٹینڈ بائی سیمر رچرڈ گلیسن نے بدھ 22 مارچ کو ڈاؤننگ اسٹریٹ گارڈن میں پی ایم رشی سونک کے ساتھ کرکٹ کھیلے۔ اس کی تصویر خود پی ایم رشی سونک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے شیئر کی ہے۔
پی ایم رشی سنک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ '10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باغ میں جوس بٹلر اور @ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ چند گیندیں کرنا ایک پرجوش لمحہ تھا۔ میں نے انہیں گزشتہ موسم گرما میں T20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ میدان میں حصہ لیا۔ ایک تصویر میں جوس بٹلر رشی سنک کے ساتھ ہاتھ میں ٹرافی پکڑے کھڑے نظر آئے۔ ساتھ ہی کچھ تصویروں میں رشی سونک بلے سے مارتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں: