ETV Bharat / sports

ڈی سی بمقابلہ آر سی بی: دہلی کیپٹل کو ایک رن سے شکست - آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کے 22 ویں میچ

شمرون ہٹمائر کی 25 گیندوں پر طوفانی نصف سنچری اور کپتان ریشبھ پنت کی 58 رنوں کی اننگز کے باوجود دہلی کیپٹل کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

DC vs RCB
ڈی سی بمقابلہ آر سی بی
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 6:51 AM IST

احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کے 22 ویں میچ میں آر سی بی نے دہلی کیپٹل کو ایک رن سے شکست دے دی ہے۔

دہلی کیپٹل کی جانب سے شمرون ہٹمائر کی 25 گیندوں پر چار چھکے اور دو چوکے کے ذریعہ طوفانی نصف سنچری (53) اور کپتان ریشبھ پنت کے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، ان دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 78 رنز کی شراکت کے باوجود دہلی کیپٹل 20 اوور میں چار وکٹوں پر 170 رنز ہی بنا سکی۔

سراج کے آخری اوور میں دہلی کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن ٹیم صرف 12 رنز ہی بنا سکی، اس جیت کے ساتھ ہی بنگلور کے چھ میچوں میں پانچ جیت سے 10 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ دہلی کی ٹیم اتنے ہی میچوں میں چار جیت سے آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

دہلی کی جانب سے ہٹمائر اور کپتان کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز اچھی کار کردی گا مظاہرہ نہیں کرسکا، پرتھوی شاہ نے 21، دھون 6، اسمتھ 4 ، اور اسٹونس 22 رنز ہی بنا سکے۔

بنگلور کی جانب سے محمد سراج اور جائمیسن کو ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ ہرشل پٹیل کو دو وکٹ ملا۔

اس سے پہلے دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتنے کے بعد رائل چیلینجرز بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد بنگلور نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت 171 رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے 42 گیندوں میں 75 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 11 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز جبکہ پڈیکل نے 14 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تمام امیدیں گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز سے وابستہ تھیں۔ کریز پر آتے ہی میکسویل نے بڑے شاٹس لگانے شروع کئے لیکن تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 20 گیندوں میں ایک چوکا اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز نے محاذ سنبھالا اور رجت پاٹیدار کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران رجت نے جارحانہ بلے بازی کی اور 22 گیندوں میں 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

دہلی کی جانب سے ایشانت شرما، کگیسو رباڈا، اویس خان، امت مشرا، اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.