ETV Bharat / sports

IPL 2023 آر سی بی نے راجستھان رائلز کو سات رن سے شکست دی - ں رائل چیلنجرز بنگلور

آئی پی ایل کے 32ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔آر سی بی اس لیگ میں چوتھی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 5ویں نمبر پر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 8:18 PM IST

Updated : Apr 23, 2023, 9:02 PM IST

بنگلورو:فاف ڈو پلیسس (62) اور گلین میکسویل (77) کے درمیان 127 رنز کی اہم شراکت داری کے بعد ہرشل پٹیل (32 رنز پر 3 وکٹ) نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی مہلک گیند بازی کی مدد سے اتوار کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو سات رنز سے شکست دے دی۔ آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 189 رنز بنائے جس کے جواب میں راجستھان مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز ہی بنا سکی۔ جوس بٹلر (0) کی وکٹ کے بعد یشسوی جیسوال (47) اور دیودتر پڈیکل نے 98 رنز کی شراکت داری کرکے مضبوط بنیاد رکھی، حالانکہ دیگر بلے باز اس بنیاد پر جیت کی عمارت نہیں بنا سکے۔

ڈیوڈ ولی نے پیڈیکل کو لانگ آن پر کھڑے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے بھیج دیا، جب کہ یشسوی نے بھی اپنی وکٹ ہرشل پٹیل کے ہاتھوں کچھ ہی دیر میں کھو دی۔اگرچہ سنجو سیمسن (22) اور دھرو جورل (34 ناٹ آؤٹ) نے آر سی بی کے گیند بازوں کا سامنا کرتے ہوئے رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی، لیکن آر سی بی کی سخت فیلڈنگ اور گیند بازی کے سامنے ان کی کوششیں ناکام رہیں۔
اس سے قبل کپتان ویراٹ کوہلی (0) اور شہباز احمد (2) کے وکٹ سستے میں گنوانے کے بعد آر سی بی نے راجستھان کو فاف ڈو پلیسس (62) اور گلین میکسویل (77) کے درمیان شراکت داری سے پسینہ بہایا۔ دونوں نے 14ویں اوور تک رن ریٹ دس رنز فی اوور کے قریب رکھا۔ اس دوران ڈو پلیسس رن آؤٹ ہو گئے۔ ڈو پلیسس نے صرف 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اننگز میں آٹھ چوکے اور دو شاندار چھکے لگائے۔

ڈو پلیسس کے گرنے کے بعد راجستھان کے گیند بازوں نے دباؤ ڈالا جس کے نتیجے میں انہوں نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر میکسویل کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔ روی چندرن اشون کی گیند کو اڑانے کی کوشش میں وہ لمبے قد کے جیسن ہولڈر کے ہاتھوں بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ ہو گئے۔ میکسویل نے چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آر سی بی کے بلے باز دباؤ میں نظر آئے اور رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں ایک ایک کرکے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ صرف دنیش کارتک (16) ہی کچھ دیر تک راجستھان کے گیند بازوں کا سامنا کر سکے۔ راجستھان کی جانب سے ٹری بولٹ اور سندیپ شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تین دیگر بلے باز رن آؤٹ قرار دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی اے اور کھیل اتھارٹی کے درمیان اختلافات

یواین آئی

Last Updated : Apr 23, 2023, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.