ETV Bharat / sports

رتوراج اور براوو نے توقع سے زیادہ اسکور تک پہنچادیا تھا: دھونی - چنئی سُپر کنگز

پانچ مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز کے خلاف لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں جیت کے بعد چنئی سُپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ رتوراج گائیکواڑ اور ڈوین براوو نے ٹیم کو توقع سے زیادہ اسکور تک پہنچایا دیا تھا جس کی بدولت ٹیم نے جیت حاصل کی۔

mahendra singh dhoni
mahendra singh dhoni
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:25 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگس کے میچ سے ہوا جس میں چنئی نے 20 رنوں سے جیت درج کی۔ اس میچ میں چنئی سُپر کنگز کے سلامی بلے باز رتو راج گائیکواڑ نے 58 گیندوں میں 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 88 رنز بنائے تھے جس سے ٹیم باعزت اسکور تک پہنچ سکی تھی جبکہ آل راؤنڈر ڈوین براوو نے بھی 8 گیندوں میں 23 رنز بنا کر ان کا بخوبی ساتھ دیا تھا۔

رتو راج گائیکواڑ اور براوو کی بہترین بلے بازی کی بدولت جیت حاصل کرنے کے بعد چنئی سُپر کنگس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا کہ 'رتوراج اور براوو نے ٹیم کو توقع سے زیادہ اسکور تک پہنچا دیا تھا۔

دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ '30 رنز پر 4 وکٹ کی پوزیشن پر ہر ٹیم اسکور بورڈ پر قابل دفاع اسکوربنانا چاہتی ہے لیکن رتوراج، جڈیجہ اور براوو نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے ہمیں چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ 140 کے اسکور تک پہنچنا اچھا ہے اور 160 تک پہنچنا اس سے بھی زیادہ اچھا تھا۔

دھونی نے کہا کہ بیشتر بلے باز شروعات میں دھیمی وکٹ ہونے کی وجہ سے آوٹ ہوئے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر آپ بعد میں بلے بازی کرنے آتے ہیں تو آپ بڑے شاٹس کھیلنا چاہیں گے اور اسی کوشش میں ہم نے وکٹس گنوائے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے دورۂ پاکستان پر خطرات کے بادل

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں آٹھویں یا نویں اوور تک آرام سے کھیلتا اور پھر یہاں سے اننگز میں تیزی لاتا۔ آپ ہمیشہ سوچتے ہیں کہ آپ شروع میں اچھے شاٹ لگا سکتے ہیں لیکن وکٹ گرنے کی وجہ سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ حریف ٹیم میں کتنے تیز گیند باز ہیں اور انہیں اپنے اوور کو پھینکنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ اگر کوئی تیز گیند باز لمبا رن اپ لیتا ہے یا بہت وقت ضائع کرتا ہے تو یہ کپتان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ یہ صورتحال پر منحصر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.