ETV Bharat / sports

IPL 2023 سیمسن اور ہیٹمائر نے راجستھان رائلز کو سنسنی خیز جیت دلائی - آئی پی ایل میں راجستھان بمقابلہ گجرات

آئی پی ایل 2023 کے 23ویں میچ میں راجستھان رائلز نے گجرات ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ راجستھان کے شمرون ہیٹمائر کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، شمرون ہیٹمائر نے 26 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی۔ Rajasthan Royals Beat Gujarat Titans

سیمسن اور ہیٹمائر نے راجستھان رائلز کو سنسنی خیز جیت دلائی

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 12:55 PM IST

احمد آباد: کپتان سنجو سیمسن (32 گیندوں، 60 رن) اور شمرون ہیٹمائر (26 گیندوں، 56 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائلز کے سامنے 178 رن کا ہدف دیا جسے رائلز نے چار گیندوں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ کپتان سیمسن نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے، حالانکہ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی رائلز کو پانچ اوورز میں 64 رن درکار تھے۔ ہیٹمائر نے یہاں سے 26 گیندوں پر 56 رن کی اننگز کھیل کر سنسنی خیز مقابلے میں رائلز کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس سانس روک دینے والے مقابلے کے آخری دو اووروں میں رائلز کو 23 رن درکار تھے۔ محمد سمیع نے 19 ویں اوور میں 16 رن دیے لیکن دھرو جریل اور روی چندرن اشون کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔

رائلز کو آخری اوور میں سات رن درکار تھے اور ہاردک پانڈیا نے ہیٹ مائر کو روکنے کے لیے ڈیبیو کرنے والے اسپنر نور احمد کو گیند دی۔ تاہم، ہیٹمائر نے اس سے کوئی فرق نہیں پڑا اور اوور کی دوسری گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔ رائلز پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ گجرات تین جیت اور دو شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل رائلز نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا انتخاب کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے پہلے ہی اوور میں اپنی جانی پہچانی سوئنگ بولنگ کے ساتھ ردھیمان ساہا کو آؤٹ کیا۔ سائی سدرشن پاور پلے میں 19 گیندیں کھیلنے کے بعد 20 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حالانکہ شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا نے گجرات کی اننگز کو سنبھالا۔ پاور پلے کے آخری اوور میں گل نے دو چوکے لگائے کیونکہ پاور پلے میں گجرات نے 42 رن جوڑے۔

پانڈیا نے رفتار بڑھاتے ہوئے ساتویں اوور میں ایڈم زمپا کو چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ دونوں ہندستانی کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 59 رن کی شراکت داری ہوئی جسے یوزویندر چہل نے پانڈیا (19 گیندوں، تین چوکوں، ایک چھکے، 28 رن) کو آؤٹ کر کے توڑا۔ پانڈیا کی وکٹ گرنے کے بعد اسپنروں نے گجرات کے بلے بازوں کے ہاتھ باندھ دیے۔ رائلز نے ڈیوڈ ملر کو تین اور چھ کے اسکور پر زندگی دی جس کی قیمت انہیں چکانی پڑی۔ شبھمن گل اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 34 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ملر نے جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 17ویں اوور میں چہل کو مڈ وکٹ پر چھکا لگایا، جب کہ اگلے اوور میں ابھینو منوہر نے ٹرینٹ بولٹ کو دو چھکے مار کر 17 رن حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 ممبئی انڈینس نے کے کے آر کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

ابھینو نے مجموعی طور پر تین چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں میں 27 رن بنائے جبکہ ملر نے 30 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 46 رن بنائے۔ دونوں نے ٹیم کو درمیانی اووروں کی پریشانی سے نکال کر پانچویں وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت داری کی جس کی مدد سے گجرات نے 20 اووروں میں 177/7 رن بنائے۔ سندیپ رائلز کے لیے بہترین گیند باز رہے جنہوں نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ بولٹ (ایک وکٹ) رائلز کے لیے سب سے مہنگے بولر تھے، جنہوں نے چار اووروں میں 46 رن دیے۔ زمپا (چار اوور، 32 رن) اور چہل (چار اوور، 36 رن) کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.